image
Friday, Mar 29 2024 | Time 07:10 Hrs(IST)
Startup World » startupupdate

امریکہ کا ہندوستان ٹیکس کم کرنے پر زور

امریکہ کا ہندوستان ٹیکس کم کرنے پر زور

بلا خط تاریخ، 23 فروری (رائٹر)امریکی تاجر اور سفارتکار ہندوستان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ٹیکس میں کمی لائے۔
یہ اطلاع صنعتی اور سرکاری ذرائع سے ملی ہے۔
ہندوستان میک ان انڈیا مہم کو آنے بڑھانے کےلئے درجنوں مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹیاں بڑھانے جارہا ہے۔

بظاہر کسی سبب سے تجارتی اختلافات میں شدت آئی ہے۔
کارساز کمپنی فورڈ نے جس کے ہندوستان میں دو پلانٹ ہیں، آٹو آلات پر ٹیکس کی نئی شرحیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ایپل ان کارپوریٹ کو یہ تشویش لاحق ہوگئی ہے کہ اس کے آئی فون مہنگے ہوگئے ہیں۔

ہندوستان اور امریکہ میں بظاہر سیاسی قربت پیدا ہوئی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کو پچھلے موسم گرما میں واشنگٹن میں صدر دونالڈ ٹرمپ سے بغلگیر دیکھا گیا لیکن اس گرمجوشی پر تجارتی اختلاف کا سایہ پڑتا نظر آرہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے رائٹر کو بتایا کہ ہندوستان کو لازمی طور پر تجارتی رکاوٹیں دور کرنی چاہئیں جن کی وجہ سے تجارتی تعلقات میں خلل پڑرہا ہے۔

جاری۔
رائٹر۔
سلام۔
این یو۔

image