image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 12:04 Hrs(IST)
Sports

ویسٹ انڈیز خواتین نے پاکستان کو شکست دی

ویسٹ انڈیز خواتین نے پاکستان کو شکست دی

چنئی، 17 مارچ (یو این آئی) کرس گیل کے کرشمے سے مرد ٹیم کو ملی کامیابی کے بعد ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم نے اپنی کپتان اسٹیفنی ٹیلر (40 رنز) اور انيسہ محمد (25 رن پر تین وکٹ) کی کارکردگی سے پاکستان کو یہاں آئی سی سی خواتین ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ مقابلے میں چار رنز سے شکست دے دی۔
گروپ بی کے یہاں بدھ کی رات ہوئے مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 103 رنز بنائے۔
دلچسپ مقابلے میں لیکن پاکستانی ٹیم پانچ وکٹ پر 99 رنز ہی بنا سکی۔

image