image
Friday, Mar 29 2024 | Time 13:56 Hrs(IST)
International

عظیم باکسر محمد علی کا انتقال

عظیم باکسر محمد علی کا انتقال

واشنگٹن، 04 جون (رائٹر) عظیم باکسر اور تین بار کے عالمی چیمپئن محمد علی کا 74 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا. وہ گزشتہ کئی برسوں سے پارکنسن بیماری میں مبتلا تھے. محمد علی کے کنبہ کے مطابق ان کا فینکس واقع اسپتال میں کل انتقال ہو گیا. انہیں سانس کی تکلیف کے باعث دو دن قبل ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا. خیال رہے کہ باکسنگ چھوڑنے کے بعد سال 1984 میں علی کی پارکنسن کی بیماری کا پتہ چلا تھا. علی گذشتہ برس جنوری میں آخری بار پیشاب کی نلی میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے تھے. علی کو رنگ میں مخالفین کو چت کرنے کے علاوہ نسل پرستی کے خلاف مضبوط طریقہ سے آواز بلند کرنے کی وجہ سے بھی 20 ویں صدی کی عظیم شخصیتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
وہ پہلی مرتبہ 1964 میں باکسنگ کے عالمی چیمپیئن بنے پھر انھوں نے یہ اعزاز 1974 اور پھر 1978 میں بھی حاصل کیا۔
امریکہ کی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد علی پہلے کیسیئس کلے کے نام سے جانے جاتے تھے لیکن سونی لسٹن کے خلاف 25 فروری 1954 کو ہونے والے اہم مقابلے کے اگلے ہی دن انھوں نے اعلان کیا کہ وہ اسلام قبول کر رہے ہیں، جس کے بعد انھوں نے اپنا نام بدل کر محمد علی رکھ لیا تھا۔

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image