نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 102 حلقوں کے لئے جمعہ کو 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں کرائے جانے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوئی ان سیٹوں پر کل 16.63 کروڑ ووٹروں کو کل 1625 امیدواروں میں سے انتخاب کرنا تھا۔
...مزید دیکھیں امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔
...مزید دیکھیں کلکتہ 19اپریل (یواین آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر کانگریس اور سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں کانگریس اور سی پی آئی ایم ’’انڈیا ‘‘ اتحاد نہیں ہے بلکہ یہ دونوں پارٹیاں اس وقت بی جے پی کی ایجنڈہیںمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی جیت کی پیش گوئی کرنے والے تمام پری پول سروے جعلی ہیں بی جے پی کو 200 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔
...مزید دیکھیں تل ابیب،19 اپريل (یو این آئی) امریکہ اور اسرائیلی حکام کا "رفح میں حماس کو زیر کرنے" کے موضوع پر اتفاق ہو گیا ہے اور اسرائیلی فریق نے علاقے پر حملوں کے پلان میں "امریکہ کے اندیشوں" کو ملحوظ رکھنے کی رضامندی دے دی ہے وائٹ ہاوس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے قومی سلامتی حکام نے آن لائن اجلاس میں اسرائیل پر ایران کے حالیہ حملے اور رفح پر اسرائیل کے حملہ پلان پر بات چیت کی ہے۔
...مزید دیکھیں تہران،19 اپريل (یو این آئی) ایران نے خبردار کردیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی پر فیصلہ کن اور مناسب جواب دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اب تک کافی تحمل کا مظاہرہ کر چکا، خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر تنازعے کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ کوموقع دینے کو تیار ہیں۔
...مزید دیکھیں ملاں پور، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 33ویں میچ میں پنجاب کنگز کے آشوتوش شرما کی بلے بازی کی تمام تعریفوں کے درمیان ممبئی انڈینس کے بلے باز سوریہ کمار یادو نے کہا کہ وہ بھی آشوتوش کی شاندار بلے بازی سے لطف اندوز ہوئے آشوتوش سوریہ کمار اور گلین میکسویل کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔
...مزید دیکھیں سری نگر،19اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے انہوں نے کہاکہ باقی کچھ برداشت ہو یا نہ ہو ،مسلمانوں کی ترقی بھاجپا والوں کو برداشت نہیں ہوتی ہے لیکن اب اس کے باوجود بھی اگر گریز کا سابق ایم ایل اے بھاجپا میں شامل ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہم یہ مان کر چلے تھے کہ انہوں نے یہ قدم گریز کی ترقی کیلئے اُٹھایا ہوگا لیکن گذشتہ برسوں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو ملا، موصوف کو ذاتی مفادات ضرور حاصل ہوئے ہونگے لیکن گریز کے عوام کیلئے کچھ نہیں ہوا۔
...مزید دیکھیں