image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 13:48 Hrs(IST)
Science Technology

منوہرجون 2018 تک آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے پر برقرار رہیں گے

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو ریوینیو اور انتظامی ماڈل پر جھکانے والے ششانک منوہر جون 2018 تک بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین کے عہدے پر بنے رہیں گے۔ آئی سی سی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ منوہر جون 2018 تک بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے چیئرمین بنے رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ جون میں آئی سی سی کے نئے چیئرمین کے بارے میں گشت کررہی افواہوں کا خاتمہ ہو گیا۔ منوہر نے خود ہی فیصلہ کیا کہ وہ آئی سی سی چیئرمین کے طور پر اپنی مقررہ مدت کار کو پورا کریں گے۔ منوہر نے گزشتہ مارچ میں ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن آئی سی سی کے مکمل ارکان اور ایسوسی ایٹ ارکان نے انہیں فوراًً ہی عہدہ پر بنے رہنے کے لئے منا لیا تھا۔ ارکان نے منوہر کو جون تک اپنے عہدے پر بنے رہنے کے لیے کہا تھا تاکہ تب ہونے والی آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں نئے آئین، ریوینیو ماڈل اور انتظامی اصلاحات کو منظوری مل سکے۔ بی سی سی آئی کے سابق صدر منوہر نے دوسری بار اپنی مدت کار کے بارے میں فیصلہ کر لیا ہے اور وہ عہدے پر بنے رہنے کے لیے تیار ہو گئے۔ جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔
خاص خبریں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے مرکزکی بی جے پی حکومت پر ریزرویشن پالیسی کوختم کرنے کا الزام لگایا۔

...مزید دیکھیں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
عراق میں داعش کے 11 جنگجووں  کو پھانسی دی گئی

عراق میں داعش کے 11 جنگجووں کو پھانسی دی گئی

بغداد، 25 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) عراقی حکام نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے رکن ہونے کے الزام میں 11 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image