ماسکو، 28 جون (یو این آئی) پوری دنیا ایک مرتبہ پھر سائبر حملے کی زد میں ہے۔
’واناكرائي رین سموئير‘ جیسے وائرس نے منگل کو پوری دنیا پر بڑا سائبر حملہ کیا۔
سائبر حملے کا سب سے زیادہ اثر یوکرائن میں ہواہے، جہاں سرکاری دفاتر، بجلی کمپنیوں اور بینک کے کمپیوٹر کے نظام میں بہت زبردست خرابی آئی ہے۔