NationalPosted at: Feb 28 2017 11:37PM رام جس کالج تنازعہ: راہل گاندھی نے گرمہرکور کی حمایت کی
نئی دہلی،28فروری (یواین آئی) دہلی یونیورسٹی کے کیمپس اور رام جس کالج میں ہنگامہ کے بعد پیدا ہوا تنازعہ ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے اور عمر خالد کو مدعو کرنے پر رام جس کالج میں ہوئے تشدد اور طالبہ گرمہر کور کو آن لائن دھمکیاں دیئے جانے کے خلاف طلبا آج دہلی یونیورسٹی میں مارچ نکالیں گے۔ بی جے پی ۔آر ایس ایس سے منسلک طلبا تنظیم اے بی وی پی نے کل اپنے ’’قوم پرستانہ موقف‘‘ کی حمایت میں ترنگا مارچ نکالا تھا۔اے بی وی پی نے جواہر لعل یونیورسٹی کے متنازعہ طالب علم عمرخالد کو مدعو کرنے پر اعتراض کیا تھا۔ دریں اثنا، کارگل کے ایک شہید کی بیٹی گرمہر کور کو اہم سیاسی رہنماؤں کی حمایت ملی ہے ۔ گرمہر کو ر کو قوم پرستی اور اظہار رائے کی آزادی کے تعلق سے ہونے والے مباحثہ پر پیداہوئے تنازعہ میں الجھا دیا گیا تھا۔ جاری۔یواین آئی۔ایف اے