NationalPosted at: Feb 28 2017 10:45PM سبرت رائے سہارا کی پیرول مدت میں 17 اپریل تک توسیع
نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے آج سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ (سیبی) کے ساتھ جاری تنازعہ میں سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کی پیرول مدت 17 اپریل تک توسیع کی منظوری دے دی۔ عدالت عظمی نے سہارا گروپ کو آئندہ 7 اپریل تک سیبی کے پاس پانچ ہزار 92 کروڑ روپے جمع کرانےکا بھی حکم دیا۔ سہارا نے عدالت کو 15 املاک کی فہرست سونپی ہے جن میں سے 13 املاک کی نیلامی کی ہدایت کورٹ نے دی ہے۔ ان پراپرٹیوں میں لکھنؤ میں واقع سہارا اسپتال بھی شامل ہے۔ عدالت نے سہارا کو سختی سے حکم دیا کہ وہ سات اپریل تک سیبی کو پانچ ہزار کروڑ روپے جمع کرائے۔ پیسے جمع کرانے کے لئے سہارا نے کچھ اور مہلت مانگی تھی لیکن عدالت نے اس کو مسترد کردیا۔ یو این آئي ۔م ش ۔ 1815