image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 22:08 Hrs(IST)
Sports » Cricket

نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے کیا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان

نیوزی لینڈ کے کولن منرو  نے کیا  ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان

ویلنگٹن، 10 مارچ (یو این آئی) کیوی کرکٹر کولن منرو نے ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ پر اعلان کرتے ہوئے کولن منرو نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں اور مختصر دورانیے کی کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیں گے۔

نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف 2013 میں کیرئیر کا واحد ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، جبکہ اب تک وہ 39 ون ڈے اور 45 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں۔

image