image
Wednesday, May 27 2020 | Time 07:26 Hrs(IST)
International

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس سے پہلی موت

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس سے پہلی موت

ویلنگٹن، 29 مارچ (ژنہوا) نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے ایک بزرگ خاتون کی موت ہونے کے ساتھ ہی ملک میں اس وبا سے موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایشلے بلوم فیلڈ نے اتوار کو یومیہ پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ساو¿تھ آئی لینڈ کے ویسٹ کوسٹ علاقے کے گرےماو¿تھ اسپتال میں اتوار کی صبح خاتون کا انتقال ہو گیا۔ انہیں جمعہ کی صبح کورونا وائرس پازیٹو پایا گیا تھا۔
مسز بلوم فیلڈ نے بتایا کہ بزرگ خاتون میں سب سے پہلے انفلوئنزا کا پتہ چلا تھا۔اس کے ساتھ انفلوئنزا کے مریض کی طرح سلوک کیا گیا تھا اور طبی عملہ انفلوئنزا سے بچنے کے لئے مناسب حفاظتی سامان گیئر پہنے ہوئے تھے، جس کے بعد 21 ملازمین کو قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے جومتوفیہ مریض کے قریبی رابطے میں تھے۔
نیوزی لینڈ میں آج کورونا وائرس کے 60 نئے کیس سامنے آئے جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 514 ہو گئی ہے۔ کل نو افراد اسپتال میں داخل ہیں جن میں سے ایک آئی سی یو میں ہے۔
وزیر اعظم جےسنڈا آرڈرن نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے اس بیماری کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں اور ایک شخص کی موت کے بعد سے یہ اقدام اور ضروری ہو گئے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ حالیہ کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری رہ سکتی ہے۔ محترمہ آرڈرن نے کہا، ”موجودہ اقدامات کے باوجود ہم اور لوگوں کو بیمار ہوتے دیکھ سکتے ہیں کیونکہ انفیکشن کی علامات سامنے آنے میں وقت لگتا ہے“۔ انہوں نے چین کو توڑنے کے لئے گھر میں رہنے کی اہمیت کو پھر دوہرایا۔ انہوں نے کہا”ہر کوئی اپنا کردار ادا کر سکتا ہے“۔
نیوزی لینڈ نے بدھ سے قومی ایمرجنسی اور ملک گیر لاک ڈاو¿ن کا اعلانکیا ہے۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے ’سوشل ٹرانسمیشن‘کو کنٹرول کرنے کے لئے گھر میں ہی رہیں۔نیوزی لینڈ نے 19 مارچ سے اپنی سرحد وں غیر ملکیوں کے لئے بند کر دیاہے۔
ژنہوا،اظ

خاص خبریں
مودی نے ڈوبھال اور راوت کے  ساتھ چینی  سرحدی مسئلہ پر میٹنگ کی

مودی نے ڈوبھال اور راوت کے ساتھ چینی سرحدی مسئلہ پر میٹنگ کی

نئی دہلی، 26 مئی (یواین آئی) لداخ کی سرحد پر چین کے ساتھ گزشتہ کچھ دنوں سے جاری ڈیڈلاک کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے ساتھ آج میٹنگ میں صورت حال کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
کورونا مریضوں کے صحت مند  ہونے کے شرح 41.61 فیصد

کورونا مریضوں کے صحت مند ہونے کے شرح 41.61 فیصد

نئی دہلی، 26 مئی (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔

...مزید دیکھیں
ملک میں لاک ڈاؤن ناکام رہا:راہل

ملک میں لاک ڈاؤن ناکام رہا:راہل

نئی دہلی،26مئی(یو این آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے کورونا کو قابو میں کرنے کے لئے ملک سے 21روزمانگا تھا لیکن اب دو ماہ ہونے جارہا ہے لیکن وبا کم ہونے کے بجائے اور بڑھتی ہی جارہی ہے،جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستان میں لاک ڈاؤن ناکام رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہوٹل بیرون ممالک  سے آنے  والوں سے سات دنوں کے کورنٹائن کے پیسے لیں

ہوٹل بیرون ممالک سے آنے والوں سے سات دنوں کے کورنٹائن کے پیسے لیں

نئی دہلی، 26 مئی (یواین آئی)بیرون ممالک سے آنے والے ہندوستانیوں سے ہوٹلوں کے ذریعہ کورنٹائن کے لئے 14 دنوں کے پیسے لئے جانے کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو ان لوگوں کو سات دنوں کے پیسے کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے کہا ہے۔

...مزید دیکھیں
دنیا کے مقابلہ میں ملک میں کورونا کے سبب اموت کی شرح بہت کم

دنیا کے مقابلہ میں ملک میں کورونا کے سبب اموت کی شرح بہت کم

نئی دہلی، 26مئی (یو این آئی) ملک میں خواہ کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے لیکن سب سے مثبت یہ ہے کہ کورونا سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ بھی ہورہا ہے اور دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں ہمارے ملک میں اموات کی شرح بہت ہی کم ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں کورونا  سے 288 ہلاکتیں،  14465 متاثرین

دہلی میں کورونا سے 288 ہلاکتیں، 14465 متاثرین

نئی دہلی، 26 مئی(یواین آئی)راجدھانی میں عالمی وبا کووڈ19   کی وبا میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 412 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 12 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں  گرمی نے اٹھارہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا

دہلی میں گرمی نے اٹھارہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا

نئی دہلی، 26 مئی (یواین آئی)قومی راجدھانی دہلی آج راجستھان کے چورو کے بعد ملک کا دوسرا سب سے گرم مقام رہا اور یہاں گرمی کا مئی مہینے کا اٹھارہ برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

...مزید دیکھیں

خاکی وردی میں ملک کی خدمت کر رہی ہیں فٹبالر اندومتی

26 May 2020 | 8:15 PM

چنئی، 26 مئی (یو این آئی) ہندوستان کی قومی خاتون فٹ بال ٹیم کی سینئر مڈفیلڈر اندومتی كتھریسن کورونا وائرس 'كووڈ -19' وبا کے دوران تامل ناڈو پولیس کی روایتی خاکی وردی پہنے چنئی کے انا شہر کی سڑکوں پر 'ملک کے لیے کھیلتی' نظر آ رہی ہیں۔

بھائی بھائی  گانا ریلیز  سلمان نے مداحوں کو دی عیدی

بھائی بھائی گانا ریلیز سلمان نے مداحوں کو دی عیدی

26 May 2020 | 5:12 PM

ممبئی، 26 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے بھائی بھائی گانا ریلیز کرکے اپنے مداحوں کو عید کا تحفہ دیاہے۔سلمان خان گزشتہ کئی برسوں سے اپنے فینس کو عید کے موقع پر نیا سرپرائز دیتے رہے ہیں۔ اس سال بھی انہوں نے اپنی فلم رادھے کی ریلز ہونے کا اعلان کیا تھا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس فلم کی شوٹنگ پوری نہیں ہوسکی۔

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image