OthersPosted at: Nov 18 2017 8:00PM رافیل سودے کوپوری شفافیت کے ساتھ حتمی شکل دی گئی ہے:نرملا سیتارمن
چنئی، 18 نومبر (یو این آئی) وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے تمام ہدایات پر عمل کیا گیا ہے اور اس سودے کو پوری شفافیت کے ساتھ حتمی شکل دی گئی ہے۔
یہاں ایک پروگرام سے الگ محترمہ سیتا رمن نے صحافیوں سے بات چیت میں یہ بات کہی۔ رافیل سودے میں تنازعہ کے سلسلے میں اپوزیشن کانگریس کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے سال 2000 میں ہی بات چیت شروع ہو گئی تھی، لیکن 10 سال تک حکمراں رہی پیشرو کانگریس قیادت متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) مذاکرات کے بعد بھی اس حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر نریندر مودی نے 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد 36 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے سودے پر دستخط کرنے کا ایک بڑا فیصلہ کیا۔
رافیل سودے کے عمل کو شفافیت کے ساتھ ساتھ تمام ہدایات کی پیروی کے ذریعے حتمی شکل دی گئی۔ انہوں نے بار بار کہا کہ موجودہ این ڈی اے حکومت بدعنوانی سے پوری طرح پاک ہے اور کانگریس اس پر انگلی اٹھانے کی جی جان سے کوشش کر رہی ہے۔
یو این آئی ۔ س ک۔ 1843