image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 16:41 Hrs(IST)
National

قومی تعلیمی پالیسی نئے ہندوستان کی ضروریات کے مطابق ہے: وزیر تعلیم

قومی تعلیمی پالیسی نئے ہندوستان کی ضروریات کے مطابق ہے: وزیر تعلیم

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشانک' نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت تمام چیلنجوں کے حل کے لئے ایک انتہائی منظم اور ٹھوس کوشش کی گئی ہے تاکہ تعلیمی شعبے کی مجموعی تنظیم نو کو نئے ہندوستان کی ضروریات کے مطابق بنایا جاسکے۔
ڈاکٹر نشانک نے لندن میں واقع نہرو سینٹر کے زیر اہتمام منعقدہ ویبنار میں آج نئی قومی تعلیمی پالیسی کی پہنچ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں کورونا کی عالمی وبا کے دوران ہندوستان نے چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرتے ہوئے اس پالیسی کو لایا ہے۔ یہ پالیسی وزیر اعظم سے لے کر گرام پردھان تک کی تجاویز کے بعد لائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی 34 سال بعد آئی ہے۔ اس میں تمام چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک نہایت منظم اور ٹھوس کوشش کی گئی ہے تاکہ اعلی تعلیم کے میدان میں مجموعی تنظیم نو کو نئے ہندوستان کی ضروریات کے مطابق بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قومی تعلیمی پالیسی طلبہ کو 21 ویں صدی کی ضروریات کو پورا کرنے کےقابل بنائے گی۔ اس کی مدد سے وہ اپنی تعلیم کو مزید تجرباتی، جامع و مربوط، تلاش اور مباحثہ پر مبنی، لچکدار اور لذت بخش بنا سکیں گے۔ نصاب میں سائنس اور ریاضی کے علاوہ بنیادی فنون، دستکاری، کھیل، زبان، ادب، ثقافت اور اقدار شامل ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس پالیسی سے اعلی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کو نیا ہندوستان بنانے کے سلسلے میں اپنے کردار کی تعریف طے کرنے کی آزادی ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ “نئی قومی تعلیمی پالیسی تعلیم کے تمام شعبوں میں اصلاحات کی وضاحت کرتی ہے۔ اس پالیسی کا ایک بنیادی مقصد تکنیکی تعلیم کو اسکول کی تعلیم سے لے کر اعلی تعلیم تک میں شامل کرنا ہے۔
اس ویبنار میں ہندوستانی ثقافتی رابطہ کونسل کے صدر ڈاکٹر ونئے سہستربودھے، برطانیہ کے سابق وزیر اعظم جو جانسن، وزیر مملکت برائے تعلیم سنجے دھوترے، اور لندن کے نہرو سینٹر کے ڈائریکٹر اور نامور مصنف امیش ترپاٹھی بھی موجود تھے۔
یو این آئی۔ م ش۔ 1600

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

جالندھر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات سے عین قبل پنجاب میں کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر، پارٹی کے قومی سکریٹری اور ہماچل پردیش کانگریس کے شریک انچارج تیجندر سنگھ بٹو نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں

نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

20 Apr 2024 | 4:31 PM

نئی دہلی/ کشن گنج، 20اپریل (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو مسلمانوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے بہار مدرسہ بورڈ کے سا بق چیرمین اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے لیڈر سلیم پرویز نے کہاکہ مسٹر نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image