image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 15:48 Hrs(IST)
National

نیتا امبانی نے نصف آبادی کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ہر سرکل‘لانچ کیا

نیتا امبانی  نے نصف آبادی کیلئے  ڈیجیٹل  پلیٹ فارم  ’ہر سرکل‘لانچ کیا

نئی دہلی، 7 مارچ(یو این آئی) بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے خاص طور پر خواتین کیلئے بنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم و لانچ کیا یہ اپنی نوعیت کااولین ڈیجیٹل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد خواتین کو تفویض اختیارات اور عالمی سطح پر خواتین کی ترقی کیلئے کام کرناہے۔ شراکت داری، نیٹ ورکنگ اور باہمی تعاون کیلئے ’ہر سرکل‘ پلیٹ فارم خواتین کو ایک محفوظ ذریعہ فراہم کرے گا۔
’ہر سرکل‘ کو خواتین کو عالمی ڈیجیٹل گروپ کے طور پر بنایا گیاہے۔ اس کا آغاز ہندوستانی خواتین کے ساتھ ہوگی لیکن دنیا بھر کی خواتین کی شراکت داری کا راستہ بھی کھلا رہے گا۔ یہ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو ہر عمر اور مالی سماجی پش منظر والی خواتین کی بڑھتی ضرورتوں، ان کی توقعات اور خوابوں کو پورا کرے گا۔
ہر سرکل، ڈیسک ٹاپ اور موبائل پر کھلنے والی ویب سائٹ ہے ۔ یہ گوگل پلے سٹور اور مائی جیو ایپ سٹور پر مفت دستیاب ہے۔ ہر سرکل میں یوزرس فری رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ ابھی یہ ویب سائٹ انگریزی میں دستیاب ہے بعد میں دیگر ہندوستانی زبانوں میں اسے لانچ کیا جائے گا۔
لانچ کے موقع پر ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا ’’جب خواتین ، خواتین کا دھیا ن رکھتی ہیں تو غیر معمولی چیزیں ہوتی ہیں! میں زندگی بھر مضبوط خواتین سے گھری رہی، جن سے میں نے ہمدردی، نرم روی اور مثبت سوچ سیکھا اور بدلے میں وہی سبقمیں نے دوسروں کو دینے کی کوشش کی۔ میں نے گیارہ لڑکیوں کے گھر میں پرورش پائی، جہاں مجھے خود پر یقین کرنا سکھایا گیا۔ مجھے اپنے خوابوں کو شرمند ہ تعبیر کرنے کیلئے بلا شرط پیار اور اعتماد اپنی بیٹی ایشا سے ملا۔ اپنی بہو شلوکا سے میں نے ہمدردی اور صبر سیکھا۔ چاہے وہ ریلائنس فاونڈیشن میں میرے ساتھ کام کرنے والی خواتین ہوں یا قومی اور بین الاقوامی خواتین لیڈر، ہمارے مشترکہ تجربات نے مجھے سکھایا ہے کہ ہماری جدوجہد اور جیت ایک دوسرے کے سے باہم مربوط ہیں۔“
محرمہ نیتا امبانی نے مزید کہا کہ ”مجھے خوشی ہے کہ ہم HerCircle.in کے ذریعہ سے لاکھوں خواتین کی حمایت اور اتحاد کا ایک جامع سرکل بنا سکتے ہیں ۔ جس میں ہر خاتون کا استقبال ہوگا۔ 24x7 عالمی نیٹ ورکنگ، ڈیجیٹل انقلاب اور سب کے تعاون سے ’ہر سرکل‘ سبھی تہذیبوں، کمیونٹیوں اور ملکوں کی خواتین کے خیالات اور پہل کا استقبال کرے گا۔ برابری اور سسٹر ہوڈ اس پلیٹ فارم کی خاصیت ہوگی۔“
ہر سرکل خواتین سے متعلق مواد فراہم کرنے کیلئے ون۔ سٹاپ ڈیسٹی نیشن ہوگا۔ یہ پرکشش اور خواتین ترقی کے مواد سے بھرپور ہوگا۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ سے خواتین کو ایک دوسرے سے جڑ سکیں گی۔ یہاں ویڈیو دیکھے جاسکیں گے۔ ساتھ ہی فنانس، کام شخصیت سازی، کمیونٹی سروس، خوبصورتی، فیشن، تفریح کے مضمون پڑھے جا سکیں گے۔ خواتین کی پبلک لائف میں سرگرم بھاگیداری کو کور کرنے مضمون بھی یہاں ملیں گے۔
پلیٹ فارم پر ریلائنس کا سپیشل پینل خواتین کو صحت، بہبود، تعلیم، صنعتکاری ، فنانس، خیر سگالی اور قیادت پر مفت صلاح دے گا۔ اپ سکلنگ اور جاب سیکشن میں پروفائل کے مطابق نوکری کے موقع بھی میسر ہونگے۔ خواتین ڈیجیٹل کورسوں کے ذریعہ سے کامیاب کاروباری بننے کے گر بھی یہاں سیکھ سکتی ہیں۔ ہرسرکل کا سوشل نیٹ ورکنگ حصہ صرف اور صرف خواتین کیلئے ہی ہوگا۔ جبکہ ویڈیو اور آرٹیکل والا سیکشن سبھی کیلئے کھلے رہے گا۔ سوشل نیٹ ورکنگ صرف خواتین کیلئے ہی ریزروڈ ہونے کی وجہ سے خواتین بغیر جھجھک نئے دوست بناسکیں گی اور سوال پوچھ سکیں گی۔ فنانش انتظام اور صحت سے متعلق سوالات کیلئے خصوصی چیٹ روم بنایا گیا ہے۔ فٹنس، حمل اور پیرنٹنگ سے متعلق مضامین کیلئے ایک خاص ’ہر گڈ ہیبٹ ایپ ٹریکر‘ بھی اس میں دستیاب ہوگا۔
یو این آئی۔ م ش۔م الف

خاص خبریں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے۔

...مزید دیکھیں
راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

مرینہ، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'وراثتی ٹیکس سے متعلق معاملے پر آج مسلسل دوسرے دن کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس پہلے بھی کانگریس حکومت کے دور میں لاگو ہوا تھا، لیکن ماضی کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے ان کے بیٹے اور اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس ٹیکس کو ختم کیا اور اب اس کا معاملہ طے کرنے کے بعد کانگریس اقتدار میں آکر اسی قانون کو مزید سختی سے نافذ کرنا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

25 Apr 2024 | 3:41 PM

مرینہ، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'وراثتی ٹیکس سے متعلق معاملے پر آج مسلسل دوسرے دن کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس پہلے بھی کانگریس حکومت کے دور میں لاگو ہوا تھا، لیکن ماضی کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے ان کے بیٹے اور اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس ٹیکس کو ختم کیا اور اب اس کا معاملہ طے کرنے کے بعد کانگریس اقتدار میں آکر اسی قانون کو مزید سختی سے نافذ کرنا چاہتی ہے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image