OthersPosted at: Jan 11 2018 4:39PM ممبئی :ترقیاتی منصوبوں پربحریہ کے اعتراض پر گڈکری برہم
ممبئی11،جنوری (یواین آئی )مرکزی وزیر برائے جہام رانی نتین گڈکری نے ہندوستانی بحریہ پر الزام عائد کیا ہے کہ ممبئی کے ترقیاتی منصوبوں کو بحریہ کے اعتراض اور مخالفت کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑا بلکہ بحریہ ممبئی کے منصوبوں میں روڑے اٹکا رہا ہے۔
دراصل جنوبی ممبئی کے تفریح مقام نریمان پوائنٹ پرتیرتی جیٹی کو ہائی کورٹ نے منظوری دینے انکار کردیا اور جواز میں بحریہ کے اعتراض کو پیش کیا ہے۔بحریہ حفاظتی نقطہ نظر سے اس کی مخالفت کی ہے ۔انٹرنیشنل کریوز ٹرمنل کے سنگھ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی تشریف لائے گڈکری نے کہاکہ ’’مجھے پتہ چلا ہے کہ ہائی کورٹ نے بحریہ کے اعتراض کے بعد تیرتی جیٹی کو منظوری دینے سے انکارکردیا ہے ،میرا سوال یہ ہے کہ ملبارہل پر بحریہ کا تعلق کیا ہے ،دراصل ایک ذہنیت بن گئی ہے کہ ترقیاتی کاموں کو روکا جائے۔
انہوں نے ہم اقتدار میں ہیں اور کوئی بھی ترقیاتی منصوبے کو منظوری دی جائے گی ،بحریہ یا وزارت دفاع کو کوئی اختیار نہیں ۔وزیراعظم نے ان کی چیئرمین شپ میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ انفراسٹرکچر کو اجازت دی جائے اور اس ایجنڈے کے تحت کئی منصوبوں کو منظوری دے دی گئی ہے۔
بحریہ کو سرحد کی حفاظت کرنا چاہئے ناکہ جنوبی ممبئی میں ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہئے ۔
یو این آئی۔ اے اے اے۔ایف اے۔م الف