image
Sunday, Dec 10 2023 | Time 18:59 Hrs(IST)
International

طب کا نوبل انعام کورونا کے خلاف ویکسین تیار کرنے والوں کو دیا گیا

طب کا نوبل انعام کورونا کے خلاف ویکسین تیار کرنے والوں کو دیا گیا

اسٹاک ہوم، 2 اکتوبر (یو این آئی) ہنگری نژاد امریکی بایو کیمسٹ کیٹالین کریکو اور امریکی طبیب-سائنس دان ڈریو ویس مین کو کووڈ-19 ویکسین میں استعمال ہونے والی ترمیم شدہ میسنجر آر این اے (ایم آر این اے) ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے 2023 کا طب کا نوبل انعام دیا گیا۔
نوبل کمیٹی نے پیر کو اس ایوارڈ کا اعلان کیا۔
نوبل کمیٹی نے سوشل میڈیا سائٹ پر کہا کہ "ایم آر این اے ویکسین تیار کرنے میں مدد ملی ہے۔"
اس سال کیٹالین کریکو اور ڈریو ویس مین کو طب کا نوبل انعام دیا گیا۔ انہیں یہ اعزاز نیوکلیوسائیڈ بیس ترمیم سے متعلق ان کی دریافتوں پر دیا گیا تھا۔ اس دریافت نے کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کے خلاف موثر ایم آراین اے ویکسین تیار کرنے میں مدد کی۔ نوبل کمیٹی کے سیکرٹری تھامس پرلمین نے کورولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں فاتح کا اعلان کیا۔
طب کے شعبے میں نوبل انعام کے ساتھ ہی نوبل انعامات کا اعلان شروع ہو گیا ہے۔ اب منگل کو فزکس، بدھ کو کیمسٹری اور جمعرات کو ادب کے شعبے میں نوبل انعام یافتہ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نوبل امن انعام کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا اور معاشیات کے شعبے میں اس ایوارڈ کے فاتح کا اعلان 9 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
ایوارڈز میں 11 ملین سویڈش کرونر (ایک ملین امریکی ڈالر کا نقد انعام ہے۔ فنڈز ایوارڈ کے بانی اور سویڈش موجد الفریڈ نوبل کی طرف سے چھوڑی گئی وصیت سے حاصل ہوتے ہیں۔ ان کا انتقال 1896 میں ہوا تھا۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے اتوار کو کہا کہ انسانی حقوق کے پھیلاؤ اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی جامع ترقی بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
قبائلی رہنما وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ

قبائلی رہنما وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ

رائے پور 10 دسمبر ( یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اور قبائلی لیڈر وشنو دیو سائی آج یہاں چھتیس گڑھ میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں لیڈر منتخب کرلئے گئے ۔

...مزید دیکھیں
کارپوریٹ سیکٹر کو  رضا کارانہ طور پر   ملک کی ترقی میں تعاون دینا  چاہئے: راجناتھ

کارپوریٹ سیکٹر کو رضا کارانہ طور پر ملک کی ترقی میں تعاون دینا چاہئے: راجناتھ

ممبئی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے زور دیا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو ملک کی ترقی میں رضاکارانہ طور پر تعاون دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 10دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک کے سابق گورنر جنرل اور عظیم مجاہد آزادی سی راجگوپالاچاری کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
بریلی:کار ٹینکر سے ٹکرائی، 8 کی موت

بریلی:کار ٹینکر سے ٹکرائی، 8 کی موت

بریلی:10دسمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بریلی۔

...مزید دیکھیں
جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

بھوپال، 10 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے گنا ضلع میں جانوروں پر ظلم کے واقعہ کے بارے میں آج کہا کہ اس طرح کے ظلم کی کارروائیاں ناقابل معافی ہیں اور اس جرم کے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

غزہ، 10 دسمبر (یو این آئی / اسپوتنک) غزہ پٹی میں حماس کے خلاف زمینی مہم کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

مودی کی گارنٹی کو صد فیصد پورا کرنے کی کوشش کریں گے - سائی

10 Dec 2023 | 6:40 PM

رائے پور، 10 دسمبر (یواین آئی) چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی کے طور پر جلد حلف لینے والے قبائلی رہنما وشنو دیو سائی نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اسمبلی انتخابات کے دوران دی گئی ضمانت کو صد فیصد پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

image