Friday, Oct 22 2021 | Time 11:34 Hrs(IST)
National

نورا فتحی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے سامنے پیش ہوئی

نورا فتحی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے سامنے پیش ہوئی

نئی دہلی، 14اکتوبر (یو این آئی) بالی وو ڈ اداکار نورا فتحی منی لانڈرنگ کے ایک معاملہ میں اپنا بیان درج کرانے کے لئے جمعہ کو یہاں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر میں پیش ہوئیں ذرائع نے بتایا کہ سریش چندرشیکھر رشوت معاملہ میں جانچ کے لئے ایجنسی نے نورا کو سمن بھیجا تھا اور ایجنسی 200کروڑ روپے کے منی لانڈرگ کے معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ اس معاملہ میں ایجنسی نے نورا کے علاو ہ جیکلین فرنانڈیس کو بھی سمن بھیجا تھا اور جیکلین کو جمعہ کو دفتر میں پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔
ایجنسی اس بات کی بھی جانچ کررہی کہ کہیں اس رقم کی بیرون ملک سرمایہ کاری تو نہیں کی گئی ہے۔ اس میں رشوت کا اہم ملزم سریش چندرشیکھر ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سریش اور اس کی بیوی کے گھروں اور دفاتر پر بھی چھاپے مارے ہیں اور ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس معاملہ میں بالی ووڈ اداکاروں کا سرگر م کردار بھی سامنے آیا ہے۔
یہ معاملہ دہلی اقتصادی جرائم ونگ کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر پر مبنی ہے اور چندر شیکھر کروڑ روپے کے اس ریکٹ میں اہم ملزم ہے۔ اس سے پہلے اس منی لاڈرنگ معاملے میں چندرشیکھر سے بطور گواہ پوچھ گچھ کی گئی تھی اور نورا سے اگست مے پہلے بھی چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی اور منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اس کا بیان درج کیا گیا تھا۔
دراصل یہ معاملہ سیاست اور بالی ووڈ کے گٹھ جوڑ کا ہے جس میں تملناڈوں میں آر کے نگر میں ہوئے ضمنی انتخابات میں ششی کلا دھڑے کے لئے اے آئی اے ڈی ایم کے ’دو پتیوں‘ والے انتخابی نشان کو حاصل کرنے کے لئے انتخابی افسران کو رشوت دینے کے لئے چندرشیکھر پر ٹی ٹی وی دناکرن سے یہ رقم لینے کا الزام ہے۔ چندر شیکھر کو 2017میں گرفتار کیا گیا تھا۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1645

خاص خبریں
کورونا کے دوران زراعت نے معیشت کو بہتر کیا: مودی

کورونا کے دوران زراعت نے معیشت کو بہتر کیا: مودی

نئی دہلی، 22 اکتوبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے زرعی شعبے میں ہونے والی ترقی کی آج ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دوران زرعی شعبے نے معیشت کو بہتر کیا۔

...مزید دیکھیں
گذشتہ24 گھنٹوں میں 61 لاکھ سے زیادہ لگے کوویڈ ویکسین

گذشتہ24 گھنٹوں میں 61 لاکھ سے زیادہ لگے کوویڈ ویکسین

نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
نائیڈو کا اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت

نائیڈو کا اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت

نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کاکوری واقعہ کے انقلابی اشفاق اللہ خان کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی آج ملک سے خطاب کریں گے

مودی آج ملک سے خطاب کریں گے

نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 10 بجے ملک سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کو سمجھنا ہوگا کہ اس کے برے دن چل رہے ہیں: مایاوتی

کانگریس کو سمجھنا ہوگا کہ اس کے برے دن چل رہے ہیں: مایاوتی

لکھنؤ ، 22 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے طالبات کوا سکوٹی اور اسمارٹ فون دینے کے وعدے پر طنز کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ الیکشن آنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی طرح ’اچھے دن‘سبز باغ کے وعدے کرنے والی کانگریس کو سمجھنا ہوگا کہ اس کے برے دن چل رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
اداکار ایلیک بالڈون نے غلطی سے خاتون  کیمرہ مین کو گولی مار دی

اداکار ایلیک بالڈون نے غلطی سے خاتون کیمرہ مین کو گولی مار دی

واشنگٹن ، 22 اکتوبر (یو این آئی/اسپوتنک) مشہور امریکی اداکار ایلیک بالڈون نے فلم ’رسٹ‘کی شوٹنگ کے دوران ایک خاتون کیمرہ مین کو غلطی سے گولی مار دی۔

...مزید دیکھیں
جون پور میں خستہ حال گھر منہدم ، چار افراد جاں بحق

جون پور میں خستہ حال گھر منہدم ، چار افراد جاں بحق

جونپور ، 22 اکتوبر (یو این آئی) اترپردیش کے ضلع جونپور کے کوتوالی علاقے میں ایک خستہ حال مکان گرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور سات دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں

ووکل فار لوکل کو معمول میں ڈھالنا ضروری : مودی

22 Oct 2021 | 11:27 AM

نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) ملک میں ایک ارب کوویڈ ویکسینیشن کی حصولیابی میں دیسی ویکسین کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر نے آج کہا کہ ہمیں اپنے معمول میں ووکل فار لوکل کو ڈھالنا ہوگا۔

قادر خان نے بالی ووڈ میں کثیر جہتی فنکار کے طور پر اپنی منفرد شناخت بنائی

قادر خان نے بالی ووڈ میں کثیر جہتی فنکار کے طور پر اپنی منفرد شناخت بنائی

21 Oct 2021 | 2:29 PM

ممبئی 21 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی سنیما میں قادر خان کو ایک ایسے کثیر جہتی آرٹسٹ کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے مکالمہ نگار، رائٹر، ویلن، کامیڈین کے طور پر ناظرین کے درمیان اپنی ایک انوکھی شناخت بنائی۔