InternationalPosted at: Jan 27 2022 9:15AM شمالی کوریا سے داغا گیا میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر گرا
ٹوکیو، 27 جنوری (یو این آئی/ اسپوتنک) شمالی کوریا کی طرف سے جمعرات کی صبح داغا گیا ایک میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) کے باہر گرا۔
جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔
اس سے قبل جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے خبر دی تھی کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف ایک نامعلوم میزائل داغا ہے۔
یو این آئی/ اسپوتنک،اظ