InternationalPosted at: May 14 2022 8:28AM شمالی کوریا میں نامعلوم بخار کے 17,400 کیسز، 21 کی موت
پیانگ یانگ، 14 مئی (یو این آئی/ اسپوتنک) شمالی کوریا میں نامعلوم بخار کے 17,400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 21 اموات ہوئی ہیں۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ ایجنسی کے مطابق ملک میں اب تک 5 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد اس بخار سے متاثر ہو چکے ہیں۔
ایجنسی نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے حوالے سے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو جمہوریہ کے قیام کے بعد سے اب تک سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے جس کی وجہ متعدی بیماری کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہے۔
کے سی این اے کے مطابق مسٹر کم نے کہا کہ ملک میں کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کو نافذ کرنے پر توجہ دی جانی چاہیے۔
یو این آئی/ اسپوتنک، اظ