InternationalPosted at: Dec 15 2019 12:01PM شمالی کوریا کا سیٹلائٹ تجربہ، امریکہ چوکنا
واشنگٹن، 15 دسمبر (اسپوتنك) امریکہ ،شمالی کوریا کی جانب سے 15 دنوں کے دوران سوهے سیٹلائٹ لانچنگ پیڈ سے کئے گئے دو اہم تجربوں کے تناظر میں جاپان اور جنوبی کوریا سے گہری بات چیت کر رہا ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ کے روز ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے کہاکہ ’’ہمیں شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے تجربوں کے سلسلے میں رپورٹیں ملی ہیں اور ہم اپنے ساتھی ممالک، جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ اس مسئلے پر سنجیدہ مذاکرات کررہے ہیں‘‘َ۔
شمالی کوریا کی خبر رساں ایجنسی كےسي این اے نے ملک کی نیشنل ڈیفنس سائنس اکیڈمی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ تجربہ 13 دسمبر کی رات 10 بج کر 41 سے 10 بجکر 48 منٹ کے درمیان کیا گیا۔ ملک کی اسٹریٹجک جوہری دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے یہ تجربہ کافی اہم ہے۔
اس دوران كےسي این اے نے کہاکہ ’’حالیہ اہم تجربات سے حاصل شدہ اہم ڈاٹا کو ملک کے اسٹریٹجک ہتھیاروں کو تیار کرنے میں استعمال کیا جائے گا۔ کے سی این اے نے مزید کہا کہ اگر کبھی امریکہ کے ساتھ زبردست آمنا سامنا ہو گیا تو یہ ہتھیار اسے شکست دینے میں کام آئیں گے‘‘۔
جاري۔اسپوتنك۔ این یو۔