image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 13:52 Hrs(IST)
National

مسلمان اپنے مستقبل کی بابت گمراہ کن پروپگینڈے کا شکار نہ ہوں: نقوی

مسلمان اپنے مستقبل کی بابت گمراہ کن پروپگینڈے کا شکار نہ ہوں: نقوی

نئی دہلی، 16 دسمبر (یو این آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ہندستانی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ترمیم شدہ شہریت ایکٹ کے تعلق سے اپنے مستقبل کے بارے میں گمراہ کن مہم کے شکار نہ ہوں یہاں ایک نیوز چینل کے زیر اہتمام پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ہندستان میں مسلمان محفوظ ہیں اور ان کا مستقل مامون ہے۔ ایسے پروپگینڈے پر یقین نہ کریں کہ انہیں پاکستان بھیج دیا جائے گا  مسٹر نقوی نے مزید کہا کہ مفاد پرست عناصر جو کچھ کہہ رہے ہیں انہیں کہنے دیا جائے لیکن (مسلمان) ان کے عزائم کے شکار نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ غلط اطلاعات ، اطلاعات کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہیں اور زیر بحث معاملے میں ایسا ہی ہورہا ہے جبکہ ہم ہر طرح کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہندستانی مسلمانوں کا اس ملک کے ساتھ ایک مضبوط تہذیبی اور روایتی رشتہ ہے لہذا انہیں اپنے تحفظ ، سلامتی اور مستقبل کے تعلق سے کسی اندیشے کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔
این آر سی کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ یہ عمل ابھی مکمل نہیں ہوا ۔ یہ ایک جاری عمل ہے جس میں متاثرین کو راحت پہنچانے کی گنجائشیں رکھی گئی ہیں ۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے جب سوا ل کیا کہ پولیس جامعہ ملیہ اسلامیہ میں وائس چانسلر کی اجازت کے بغیر کیسے داخل ہوگئی تو مسٹر نقوی نے جواب دیا جہاں ہر قسم کا تشدد قابل مذمت ہو، وہیں بلااجازت پولیس کے کیمپس میں واقع ہونے کا واقعہ پہلے بھی پیش آچکا ہے۔
یو این آئی۔سلام ۔ ایم جے۔

خاص خبریں
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پیٹ) پرچیوں کی گنتی کو 100 فیصد تک بڑھانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کئی وضاحتیں دینے کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کو کہا کہ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کرنے کے قابل ہے؟
جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے الیکشن کمیشن سے آج دوپہر دو بجے سے پہلے ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق کئی حقائق کو واضح کرنے کو کہا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق  مارا: راہل

مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق مارا: راہل

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صنعت کاروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر کے غریبوں کا حق چھینا ہے۔

...مزید دیکھیں
مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کیلئے بی جے پی کی کوشش:وزیراعلی تلنگانہ

مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کیلئے بی جے پی کی کوشش:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد 24اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ بی جے پی مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کی کوشش کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

پٹنہ، 24 اپریل (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 میں کانگریس کے ٹکٹ پر پہلی بار چار امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

...مزید دیکھیں
بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

حاجی پور، 24 اپریل (یو این آئی) بہار میں ویشالی ضلع کے ودو پور تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

جیوکوان، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلائی جہاز شین ژاؤ-18 عملے کے ساتھ جمعرات کو بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 8:59 بجے لانچ کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 39ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

23 Apr 2024 | 11:56 PM

چنئی، 23 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں منگل کو کھیلے گئے 39ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل کچھ یوں ہے:-ٹیم……………….…میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز .............8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز.......7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد ......7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس..........8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز .............8......4.....4.....0.......8........0.415گجرات ٹائٹنز ................8......4.....4......0......8.......-1.055ممبئی انڈینز..................8......3.....5.....0.......6......-0.227دہلی کیپٹلز ...................8......3.....5......0......6......-0.477پنجاب کنگز ..................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور........8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image