InternationalPosted at: Dec 15 2019 9:22AM نیوزی لینڈ آتش فشاں حادثہ: مرنے والوں کی تعداد 15 ہوئی
ویلنگٹن، 15 دسمبر (زنہوا) نیوزی لینڈ میں سیاحوں کے لئے بے حد مقبول مقام وہائٹ جزیزے پر آتش فشاں پھٹنے کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی ہے۔
پولیس نے اتوار کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ بچاؤ کارکنان کو جزیرے پر لاپتہ2 افراد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واضح رہے کہ ٓتش فشاں پھٹنے سے زخمی 55 افراد میں سے 25 کی حالت نہایت نازک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہفتہ او راتوار کی صبح تک جزیرہ پر تلاشی مہم جاری تھی لیکن مرنے والوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ نیوزی لینڈ پولیس کے افسران نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آسانی سے ہار نہیں مانیں گے ، وہ تمام کوششیں کی جاچکی ہیں جو ہم کرسکتے تھے۔
اس کے علاوہ کل اسپتال میں زیر علاج ایک شخص کی موت ہوگئی۔ وزیراعظم جیکنڈا یرڈن نے اعلان کیا ہے کہ آتش فشاں حادثہ میں مرنے والے افراد کوپیر کے روز پورے ملک میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
یہ حادثہ 11 دسمبر کو پیش آیا تھا جب دیگر ممالک سے آئے سیاحت اس جزیرے پر گھومنے گئے تھے۔ مرنے والوں میں آسٹریلیا ، امریکہ، برطانیہ، چین اور ملیشیا کے سیاحت شامل ہیں۔
زنہوا۔ ایم جے۔