SportsPosted at: Aug 3 2024 8:00PM آرچر دیپیکا کماری کا درست نشانہ، کوارٹر فائنل میں داخل
پیرس، 03 اگست (یو این آئی) ہندوستان کی اسٹار خاتون تیر انداز اور سابق عالمی نمبر ایک دیپیکا کماری ہفتہ کو پیرس اولمپکس 2024 کے خواتین کے انفرادی راؤنڈ 16 تیر اندازی میچ میں جرمن لڑکی مشیل کروپن کو 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔
دیپیکا آج شام 5 بجے کوارٹر فائنل کھیلیں گی۔
اس نے پہلا اور تیسرا سیٹ جیت کر 5-1 کی برتری حاصل کی تھی۔