SportsPosted at: Aug 3 2024 7:58PM دیپیکا کوارٹر فائنل میں اپنی کوریائی حریف کو زیر نہیں کر سکیں
پیرس، 03 اگست (یو این آئی) ہندوستان کی اسٹار خاتون آرچر دیپیکا کماری ہفتہ کو پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے ریکرو کے کوارٹر فائنل میچ میں جنوبی کوریا کی نوجوان تیر اندازی نام سوہیون کے ہاتھوں 6-4 سے ہار کر مقابلے سے باہر ہوگئیں۔
سابق عالمی نمبر ایک دیپیکا کماری کو خواتین کے انفرادی کوارٹر فائنل تیر اندازی میچ میں جنوبی کوریا کی 19 سالہ نم سوہیون نے 6-4 سے شکست دی۔
سوہیون آج مقابلے میں تیسری جنوبی کوریائی سیمی فائنلسٹ بن گئیں، جب کہ ہندوستانی تیر انداز دیپیکا کماری مقابلے سے باہر ہوگئیں۔