image
Sunday, Dec 10 2023 | Time 16:38 Hrs(IST)
International

ہندوستان نے ہمیشہ قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کی حمایت کی ہے:اوم برلا

ہندوستان نے ہمیشہ قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کی حمایت کی ہے:اوم برلا

کیمپ جکارتہ، انڈونیشیا، 6 اکتوبر(یو این آئی) ہندوستان نے ہمیشہ قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کی حمایت کی ہے اسی جذبے کے تحت ہندوستان نے عالمی امن اور استحکام کے لیے کثیرجہتی کو اپنانے پر زور دیا ہے تاکہ ہم دنیا کو درپیش چیلنجوں کو حل کرنے اور عوام کی آرزؤں کے مطابق حل تلاش کرنے کے لیے ایک جگہ جمع ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہارلوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جی20پارلیمانی اسپیکروں کی آٹھویں چوٹی کانفرنس میں ”موثر پارلیمنٹ، فعال جمہوریت“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مسٹر برلا نے جی20ممالک کے درمیان زیادہ یکجہتی اور تعاون کے لئے ہندوستان کے عزم کا اظہار کیا۔اس پس منظر میں کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے بدلتے تناظر میں جمہوری اداروں کے ساتھ لوگوں کی شمولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے، مسٹر برلا نے کہا کہ ہمارا مقصد موجودہ نسل کو پارلیمنٹ سے مربوط کرنا ہے، اسی لیے نوجوانوں کی فعال شمولیت بے حد ضروری ہے۔ اس مقصد کی حصولیابی کے لیے پارلیمنٹ میں مختلف پروگراموں کاانعقاد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ جمہوریت کے 75 سال کے اس شاندار اور قابل فخر سفر کے دوران ہماری جمہوریت مزید طاقتور اور متحرک ہوئی ہے نیز ہماری پارلیمنٹ عوام کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔
اس سے قبل”ابھرتے ہوئے مسائل - خوراک اور توانائی کا تحفظ اور اقتصادی چیلنج“ کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے مسٹر اوم برلا نے کہا کہ دنیا کو کووڈ-19 سے پیدا ہونے والے بین الاقوامی عدم استحکام کے سبب خوراک اور توانائی کے تحفظ میں بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ اس کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک اور معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے خوراک اور توانائی کے تحفظ کے حوالے سے خدشات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالمی مسائل کا مناسب حل عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہونا چاہیے اور مناسب شرح اور پائیدار طریقے سے خوراک اور توانائی کے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے عزم کو یقینی بنانا چاہیے۔انہوں مزید کہا کہ روس-یوکرین بحران نے خوراک اور توانائی کی سلامتی کو بھی متاثر کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ہندوستان یقین کامل ہے کہ دنیا کی جامع ترقی کے لیے اس جدوجہد کو باہمی بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
خوراک اور توانائی کے تحفظ سے متعلق حکومت کی مختلف اسکیموں کا ذکرکرتے ہوئے مسٹر برلا نے مشورہ دیا کہ تمام پارلیمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی حکومتوں کو اہم عالمی مسائل جیسے کہ خوراک کا تحفظ، توانائی کا تحفظ، ماحولیات تبدیلی اور پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئے خیالات، نئے اقدامات، بہترین طریقوں کے مسلسل تبادلے سے ہم ایک بہتر اور لچکدار معیشت کی تعمیر میں کامیاب ہوں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے جکارتہ میں فٹ بال میچ کے دوران پیش آنے والے سانحہ پر رنج و غم کا اظہار تعزیت کی اور اس میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی تمناکی۔
قبل ازیں لوک سبھا کے اسپیکر نے کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں ہندوستانی پارلیمانی پارٹی کی قیادت کی۔ اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مسٹر انتونیو گوٹیرس کا ویڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع خ۔ م الف

خاص خبریں
انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے اتوار کو کہا کہ انسانی حقوق کے پھیلاؤ اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی جامع ترقی بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
کارپوریٹ سیکٹر کو  رضا کارانہ طور پر   ملک کی ترقی میں تعاون دینا  چاہئے: راجناتھ

کارپوریٹ سیکٹر کو رضا کارانہ طور پر ملک کی ترقی میں تعاون دینا چاہئے: راجناتھ

ممبئی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے زور دیا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو ملک کی ترقی میں رضاکارانہ طور پر تعاون دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 10دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک کے سابق گورنر جنرل اور عظیم مجاہد آزادی سی راجگوپالاچاری کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
بریلی:کار ٹینکر سے ٹکرائی، 8 کی موت

بریلی:کار ٹینکر سے ٹکرائی، 8 کی موت

بریلی:10دسمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بریلی۔

...مزید دیکھیں
جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

بھوپال، 10 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے گنا ضلع میں جانوروں پر ظلم کے واقعہ کے بارے میں آج کہا کہ اس طرح کے ظلم کی کارروائیاں ناقابل معافی ہیں اور اس جرم کے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

غزہ، 10 دسمبر (یو این آئی / اسپوتنک) غزہ پٹی میں حماس کے خلاف زمینی مہم کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
عراقی وزیر اعظم نے امریکہ کو یکطرفہ ردعمل پر کیاخبردار

عراقی وزیر اعظم نے امریکہ کو یکطرفہ ردعمل پر کیاخبردار

بغداد، 10 دسمبر (یو این آئی) عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے سفارتی مشنوں کے تحفظ کے لیے اپنی حکومت کے عزم کو دہرایا ہے اور امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ عراق کی منظوری کے بغیر امریکی سفارت خانے پر حملے کا کوئی یکطرفہ جواب نہیں دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں

ویدانتا کے پنک سٹی میں ہونے والی رن فار زیرو ہنگر کے لئے دوڑ

10 Dec 2023 | 4:34 PM

ادے پور، 10 دسمبر (یواین آئی) ویدانتا گروپ کی کمیونٹی کے مفاد میں جھیلوں کے شہر ادے پور میں آج ایک ریس کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد 17 دسمبر کو پنکی سٹی، جے پور میں منعقد ہونے والی رن فار زیرو ہنگر کو سپورٹ کرنا ہے۔

image