NationalPosted at: Jun 18 2019 11:20AM اوم برلا ہو سکتے ہیں لوک سبھا کے نئے اسپیکر
نئی دہلی، 18 جون (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی اوم برلا کو سترہویں لوک سبھا ک اسپیکر بنائے جانے کا امکان ہے۔
بی جے پی ذرائع نے منگل كو یہاں بتایا کہ پارٹی نے راجستھان کی کوٹہ لوک سبھا سیٹ سے ایم پی مسٹر برلا کو لوک سبھا اسپیکر کے عہدہ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی جے پی قیادت والے حکمران قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو لوک سبھا میں مکمل اکثریت حاصل ہے اس لئے ان کا اسپیکر بننا طے مانا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وہ آج کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ اسپیکر انتخاب بدھ کو ہونا ہے۔
یو این آئی،اظ