image
Friday, Sep 29 2023 | Time 18:09 Hrs(IST)
National

ہنڈن برگ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، دونوں ایوان کی کارروائی کل تک کیلئےملتوی

ہنڈن برگ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، دونوں ایوان کی کارروائی کل تک کیلئےملتوی

نئی دہلی، 2 فروری (یو این آئی) اڈانی گروپ پر امریکی تحقیقی کمپنی ہنڈن برگ کی رپورٹ کو لے کر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے کوئی کام نہیں ہوسکا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔
جیسے ہی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی 11 بجے شروع ہوئی، کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ہنڈن برگ رپورٹ کا مسئلہ اٹھایا اور فوری بحث کا مطالبہ کیا۔ دونوں ایوانوں میں پریزائیڈنگ افسران نے اپوزیشن کے اس مطالبے کو مختلف وجوہات بتا کر مسترد کر دیا تو اپوزیشن ارکان نے شور شرابا شروع کر دیا۔ جس کی وجہ سے دونوں ایوانوں میں وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہیں ہو سکا۔
کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے اس وقت ہنگامہ کھڑا کر دیا جب راجیہ سبھا اور لوک سبھا نے صبح 11 بجے سابق مرکزی وزیر قانون شانتی بھوشن کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ضروری دستاویزات رکھنے کے عمل کو مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ چیرمین جگدیپ دھنکھڑاور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کو آرام سے چلنے دینے کی بار بار اپیلیں کیں، لیکن اپوزیشن ارکان نے اپنا ہنگامہ جاری رکھا۔ اس کے پیش نظر شری دھنکھڑ اور مسٹر برلا نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔
راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ جب مسٹر دھنکھڑ نے صدر کے خطاب پر بات کرنے کی کوشش کی تو کانگریس کے جے رام رمیش، دگ وجئے سنگھ اور پی چدمبرم اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے اور قاعدہ 267 کے تحت دیے گئے نوٹس کے بارے میں پوچھنے لگے۔ کانگریس کے دیگر ارکان بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور اونچی آواز میں باتیں کرنے لگے۔ دیگر اپوزیشن ارکان بھی کانگریس میں شامل ہو گئے اور اونچی آواز میں بولنے لگے۔ مسٹر رمیش نے کہا کہ امرت کال گھپلہ اس حکومت کے دور میں ہو رہا ہے۔
صورتحال کو دیکھتے ہوئے چیئرمین نے پانچ منٹ میں ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
قبل ازیں صبح کانگریس ارکان نے رول 267 کے تحت دیے گئے نوٹس کو قبول نہ کرنے پر ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی گئی۔
مسٹر دھنکھڑ نے ضروری دستاویزات ایوان کے فلور پر رکھنے کے بعد کہا کہ قاعدہ 267 کے تحت نو ارکان کی طرف سے نوٹس دیے گئے ہیں، جو قواعد کے مطابق نہیں ہیں۔ انہوں نے تمام نوٹسز کو مسترد کرنے کا اعلان کیا۔
اس کے بعد کانگریس ارکان اپنی نشستوں کے قریب کھڑے ہوگئے اور شور مچانا شروع کردیا۔ یہ دیکھ کر چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔
قبل ازیں چیرمین نے کہا کہ قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے، شیو سینا کی پرینکا چترویدی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ کے ایلارام کریم، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے کے کیشو راؤ اور تروچی سیوا شامل ہیں، ڈی ایم کے نے قاعدہ 267 کے تحت نوٹس داخل کیے ہیں۔ اڈانی گروپ کے بارے میں ہنڈ ن برگ کی رپورٹ پر کانگریس کے ارکان نے ہنگامہ کیا۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے صبح 11 بجے ایوان کا اجلاس شروع ہوتے ہی خصوصی گیلری میں بیٹھے زیمبیا کے نمائندوں کا خیرمقدم کیا۔ جیسے ہی انہوں نے وقفہ سوالات کے لیے رکن کا نام پکارا، اپوزیشن ارکان نے ہنڈن برگ کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔
ہنگامہ آرائی کے درمیان مسٹر برلا بار بار ارکان سے ایوان کی کارروائی چلنے دینے کی اپیل کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ سوالات اہم ہے، اس کی کارروائی چلنے دیں۔ انہوں نے تمام ارکان کو اپنی اپنی جگہ پر بیٹھنے کی تلقین کی لیکن ہنگامہ نہ رکا جس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی۔
لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے شروع ہوئی۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن ارکان نے ایوان کے وسط میں ہنگامہ شروع کردیا۔ انہوں نے لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) اور پبلک سیکٹر کے بینکوں میں عوام کے پیسے ڈوبنے کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر دیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔
ہنگامہ آرائی کے درمیان پریذائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ضروری کاغذات ایوان کے میز پر رکھے۔ اس سے پہلے کہ وہ صدر کے خطاب پر بحث شروع کرتے، ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اراکین پر زور دیا کہ صدر دروپدی مرمو کے پہلے خطاب پر بحث کی جائے، لیکن ہنگامہ کرنے والے اراکین نے ان کی بات نہیں سنی۔ پریزائیڈنگ آفیسر نے ارکان سے بارہا اپیل بھی کی کہ وہ ایوان کو چلنے دیں لیکن ان کی ایک بھی نہیں سنی گئی اور جب ہنگامہ آرائی جاری رہی تو انہوں نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
مودی ہفتہ کو پسماندہ بلاکوں کے لئے 'سنکلپ سپتاہ' کا افتتاح کریں گے

مودی ہفتہ کو پسماندہ بلاکوں کے لئے 'سنکلپ سپتاہ' کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، 29 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو صبح 10 بجے یہاں بھارت منڈپم میں ملک کے خواہش مند بلاکس کے لئے ایک ہفتہ چلنے والے خصوصی پروگرام 'سنکلپ سپتاہ' کا افتتاح کریں گے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش میں جن آکروش یاترا میں شامل ہوں گے

راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش میں جن آکروش یاترا میں شامل ہوں گے

بھوپال، 29 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے شاجاپور ضلع کے کالاپیپل میں کانگریس کی طرف سے نکالی جا رہی جن آکروش یاترا میں شامل ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کی نشانہ بازی کی ٹیم نے ایک طلائی اور ایک  چاندی کا تمغہ جیتا

ہندوستان کی نشانہ بازی کی ٹیم نے ایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا

ہانگزو، 29 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی نشانہ بازوں نے چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں جمعہ کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم ایونٹ میں ایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا۔

...مزید دیکھیں
بلوچستان میں  مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

بلوچستان میں مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

مستونگ (بلوچستان)، 29 ستمبر (یو این آئی) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ہونے والے ’خود کش دھماکے‘ میں ایک پولیس افسر سمیت کم از کم 52 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
سوچھتا ہی سیوا مہم عوامی تحریک بن گئی

سوچھتا ہی سیوا مہم عوامی تحریک بن گئی

یکم اکتوبر کو ’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ کے ساتھ تقریبات اختتام پذیر ہوں گی – وزیر اعظم کی ایک گھنٹے کے لیے شہریوں کی قیادت میں ’سوچھتا کے لیے شرمدان‘ کی اپیل
نئی دہلی ، 29ستمبر(یواین آئی)ملک اس وقت اجتماعی طور پر اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2023 کی مہم کے ساتھ صفائی کا پندرہ روزہ تہوار منا رہا ہے جس کا موضوع ’کوڑا کرکٹ سے پاک ہندوستان‘ ہے، اور وزیر اعظم نریندر مودی کے سوچھتا کے نعرے سے متاثر ہو کر، اب تک، گزشتہ 14 دنوں میں ملک گیر مہم میں 32 کروڑ سے زیادہ افراد نے حصہ لیا ہے، جبکہ اوسطاً روزانہ تقریباً 2.3 کروڑ لوگوں نے شرکت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جموں وکشمیر میں عید میلادالنبی(ص) کی تقریب مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

جموں وکشمیر میں عید میلادالنبی(ص) کی تقریب مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

سری نگر،29ستمبر(یو این آئی) ملک کے مختلف حصوں کی طرح جموں وکشمیر میں بھی جمعے کے روز پیغمبر اسلام حضرت محمد(ص) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منائے جانے والی عید میلادالنبی (ص) کی تقریب سعید نہایت ہی عقیدت واحترام اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔

...مزید دیکھیں
سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کا دورہ کشمیر، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کا دورہ کشمیر، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

سری نگر، 29 ستمبر (یو این آئی) سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سوجوئے لال تھاوسین نے وادی کشمیر کا دورہ کرکے ٹی آر سی سری نگر (لیتہ پورہ) اور پلوامہ کے ترال میں 180 بٹالین ہیڈ کوارٹر پر فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
فلمی دنیا کے اسٹار میکر تھے رشی کیش مکھرجی

فلمی دنیا کے اسٹار میکر تھے رشی کیش مکھرجی

29 Sep 2023 | 10:28 AM

ممبئی، 29 ستمبر (یو این آئی) رشی کیش مکھرجی بالی وڈ کے ایسے ’اسٹار میکر‘ کے طور پر یاد کئے جاتے ہیں جن کا دھرمیندر، راجیش کھنہ، امیتابھ بچن، امول پالیکر، جیہ بھادوڑی جیسے فلمی ستاروں کی کامیابی میں اہم کردار رہا۔

مدھیہ پردیش کو اسمارٹ سٹی کانکلیو میں بہترین ریاست کا ایوارڈ ملا

27 Sep 2023 | 4:18 PM

اندور، 27 ستمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے اندور میں آج منعقدہ 'انڈیا اسمارٹ سٹیز کانکلیو 2023' میں صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش کو بہترین ریاستی ایوارڈ سے نوازا۔

...مزید دیکھیں
image