NationalPosted at: Jan 25 2025 11:53PM ناگیشور ریڈی کو پدم وبھوشن، سریجیش کو پدم بھوشن اور پیرا اولمپک فاتح ہرویندر کو پدم شری

نئی دہلی، 25 جنوری (یو این آئی) نامور فزیشن ڈی ناگیشور ریڈی اور جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کو پدم وبھوشن، ادیب اے سوریہ پرکاش، غزل گلوکار پنکج ادھاس (بعد از مرگ) اور ہاکی کھلاڑی پی آر سریجیش کو پدم وبھوشن اور پی آر سریجیش کو پدم بھوشن ، برازیل کے ویدانتا گرو جونس مسیٹی اور دیویانگ تیر انداز اور پیرا اولمپک فاتح ہرویندر سنگھ سمیت 139 شخصیات کو باوقار پدم ایوارڈز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہفتہ کی دیر رات پدم ایوارڈز کا اعلان کیا۔ ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں شامل ان ایوارڈز میں 7 پدم وبھوشن، 19 پدم بھوشن اور 113 پدم شری ایوارڈز شامل ہیں۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 23 خواتین ہیں، دس غیر ملکی، این آر آئی، پی آئی او اور او سی آئی کیٹیگریز سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ ایوارڈز تیرہ شخصیات کو بعد از مرگ دیئے جا رہے ہیں۔
یہ ایوارڈ مختلف موضوعات اور سرگرمیوں کے شعبوں جیسے فنون، سماجی کام، عوامی امور، سائنس اور انجینئرنگ، کاروبار اور صنعت، طب، ادب اور تعلیم، کھیل، سول سروس وغیرہ میں دیئے جاتے ہیں۔ پدم وبھوشن غیر معمولی اور ممتاز خدمات کے لیے دیا جاتا ہے، پدم بھوشن اعلیٰ درجہ کی ممتاز خدمات کے لیے دیا جاتا ہے اور پدم شری کسی بھی شعبے میں ممتاز خدمات کے لیے دیا جاتا ہے۔ ان ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔
یہ ایوارڈز ہر سال مارچ اور اپریل کے آس پاس راشٹرپتی بھون میں رسمی تقریبات میں صدر کی جانب سے پیش کیے جاتے ہیں۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔