InternationalPosted at: Sep 13 2017 4:44PM پاکستان: توہین رسالت کے الزام میں فرد جرم عائد
اسلام آبد 13 ستمبر [یو این آئی] پاکستان میں توہین رسالت سے متعلق مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں 4 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ یہاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے ساتھ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کویہ ہدایت بھی کی کہ وہ ملزمان کے خلاف ثبوت پیش کریں ۔یہ اطلاع آن لائن پاکستانی میڈیا نے دی ہے۔ بعد ازاں مقدمے کی سماعت 25 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔ روزنامہ ڈان کے مطابق چاروں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جن پر سوشل میڈیا پر توہین رسالت سے متعلق مواد شائع کرنے کا الزام ہے۔اس مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت ایک ملزم[ کالج پروفیسر] کی ضمانت کی اپیل مسترد کرچکی ہے۔ یو این آئی۔ سلام