InternationalPosted at: Aug 17 2017 12:57PM نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا حکم
اسلام آباد، 17 اگست (یو این آئی) پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے بدعنوانی کے معاملے میں جانچ کیلئے پاکستان کے معزول صدر نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں کو کل بروز جمعہ 18 اگست کو لاہور میں تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ گذشتہ روز (16 اگست کو) نیب حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو العزیزیہ اسٹیل ملز کیس کے سلسلے میں لاہور میں تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ نیب عہدیدار کے مطابق دیگر متعدد مقدمات میں سے یہ پہلا مقدمہ ہوگا جس کی تحقیقات کا آغاز نیب کرے گا اور اس کے نتائج شریف خاندان کی سیاست کے ساتھ ساتھ طویل عرصے تک ملکی سیاسی منظرنامے پر بھی برقرار رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کیس 11 اگست کو نیب راولپنڈی کے حوالے کیا گیا جبکہ شریف خاندان کے افراد کو طلب کرنے کا فیصلہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے لیا۔ جاری۔ یو این آئی۔ س ا