InternationalPosted at: Jul 3 2020 7:09PM پاکستان میں خوفناک ٹرین حادثہ، 20 سکھ مسافر ہلاک
فرخ آباد، 3 جولائی (یو این آئی) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں جمعہ کے روز ایک خوفناک ٹرین حادثے میں ایک مسافرٹرین سے عقیدت مندوں سے بھری ہوئی وین جا ٹکرائی اس واقعے میں کم از کم 20 سکھ مسافر ہلاک ہوگئے۔
اس حادثے میں کم از کم آٹھ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ انتظامیہ اور راحت ساں اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ بغیر کسی رکاوٹ کے ایک کراسنگ پر پیش آیا۔
شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی صلاح الدین نے حادثے کی اطلاع دی ہے۔یہ حادثہ پنجاب کے شیخوپورہ کے فرخ آباد میں پیش آیا ہے۔ کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس مسافر ٹرین شیخوپورہ جانے والی وین سے ٹکرا گئی۔ یہ سکھ عقیدت مند شیخوپورہ ضلع میں گرودوارہ سچا سودہ واپس آ رہے تھے۔ وہ مذہبی رسومات ادا کرنے گئے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔