InternationalPosted at: Mar 26 2017 3:16PM پاکستان نے افغانستان سے متصل سرحد پر باڑ لگانا شروع کیا
اسلام آباد، 26 مارچ (یو این آئی) پاکستان کے فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لئے ملک متصل افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مسٹر باجوہ نے کل سرحد ی دورے کے دوران کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورس کی جانب سے طویل عرصے سے شکایت تھی کہ جب دہشت گردوں کے خلاف مہم چلائی جاتی تھی،تو وہ سرحد پار کر کے افغانستان چلے جاتے تھے اور وہاں سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دیتے تھے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تقریبا 2600 کلومیٹر کی سرحد ہے۔ حکام کا خیال ہے کہ سرحد پر کمزور کنٹرول کی وجہ سے حملہ آور ملک کے اندر آتے ہیں۔ مسٹر باجوہ نے سرحد پر متعدد علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران سکیورٹی فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدید خطرہ والا علاقہ ہونے کی وجہ سے باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں باڑ لگانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ یہ دونوں علاقے دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان کے زیر اثر ہیں۔ یو این آئي ۔م ش ۔ 1020