InternationalPosted at: Nov 24 2017 9:45AM پاکستان کے 'مفرور' وزیرخزانہ تین ماہ کی چھٹی پر
اسلام آباد / لندن، 24 نومبر(یو این آئی )پاکستان کی ایک عدالت کی جانب سے پانامہ پیپر لیک معاملے میں’مفرور‘قرار دئے گئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور ان سے کام کاج کی ذمہ داری لے لی گئی ہے۔
بیمار چل رہے مسٹرڈار نے تین ماہ کی چھٹی طلب کی تھی، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
مسٹر ڈار تقریبا ایک ماہ قبل لندن پہنچے ہیں۔ وہ ہرلی اسٹریٹ ہسپتال میں علاج کرا رہے ہیں۔ قوانین کے تحت مسٹر ڈار زیادہ سے زیادہ تین ماہ چھٹی پر رہ سکتے ہیں اور انہیں آئندہ 21 فروری تک چارج لے لینا پڑے گا، ورنہ انہیں مستقل طور پر اس پوسٹ سے آزاد کیا جا سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی ایک عدالت نے پانامہ پیپر لیک معاملے میں مسٹر ڈار کو’مفرور‘قرار دے دیا ہے۔
یو این آئی۔ س ک۔ 0855