InternationalPosted at: Jun 18 2019 12:56PM پاکستان کے اسپتال میں فائرنگ میں پانچ ہلاک،سات زخمی
اسلام آباد،18جون(یواین آئی)پاکستان کےصوبے پنجاب کے ننکانا صاحب ضلع کے اسپتال میں دو گروپوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں کم ازکم پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔میڈیا نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کے ننکانا صاحب ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں معمولی بات پر دو گروپوں کے ایک دوسرے پر فائرنگ کے واقعہ میں پیر کو چار افراد کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس نے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہوئے ایک نوجوان نے ضلع کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں دم توڑ دیا۔اس واقعہ کے بعد اسپتال میں بھاری تعداد میں پولیس دستہ تعینات کیاگیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق تین لوگوں کونازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔فائرنگ کے واقعہ کے دوران سبھی اسسٹنٹ ڈاکٹروں ،مریض اور ڈاکٹر فیکلٹی سے بھاگ گئے۔پولیس نے کہا کہ حملہ آور جائے وقوع سے بھاگنے میں کامیاب رہے اور اب تلاشی مہم جاری ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔