InternationalPosted at: Apr 16 2018 9:50AM پاکستانی سپریم کورٹ کے جج کی رہائش گاہ پر فائرنگ
لاہور،16اپریل (رائٹر) پاکستان کی سپریم کورٹ کے جج اعجاز الاحسان کی رہائش گاہ پر ایک نامعلوم بندوق بردارنے گولیاں برسائیں ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتوار کو مسٹر احسان کی رہائش گاہ کے باہر ہوئی اس فائرنگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ خیال رہے کہ مسٹر احسان اس پانچ رکنی بنچ کا حصہ تھے جس نے گزشتہ برس جولائی میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو وزیراعظم کے عہدہ کے لئے نااہل قرار دیا تھا۔
صوبائی حکومت کے ترجمان نے رائٹر کو بتایا کہ مسٹر احسان کے گھر کے باہر سے چلی ہوئی گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ اس فائرنگ کے لئے کسی مشتبہ کا نام اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمران خان نے کہاکہ اس فائرنگ کے پیچھے سیاسی مقصد ہونے کا اندیشہ ہے ۔ تاکہ عدلیہ پر دباو ڈالا جاسکے۔ انہوں نے لکھا کہ جسٹس اعجاز الاحسان کے گھر پر فائرنگ کی سخت مذمت کرتا ہوں ۔ کسی بھی جمہوریت میں عدلیہ پر دباو ڈالنے کے لئے اس طرح کی مافیا جیسی چالیں ناقابل قبول ہیں۔
رائٹر ۔ م ع۔ 0830