InternationalPosted at: Feb 26 2017 5:34PM پاکستان نے دو کشمیری نوجوانوں کو ہندستان کے حوالے کیا
اسلام آباد، 26 فروری (یو این آئی) پاکستان نے دو برس قبل کنٹرول لائن پار کرکے پاک مقبوضہ کشمیر میں گھس آئے دو کشمیری نوجوانوں کو ہندوستان کے حوالے کر دیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ وطن بھیجے گئے نوجوانوں کی شناخت 23 سالہ بلال احمد اور 24 سالہ ارفاز یوسف کے طورپر کی گئی ہے۔ ان دونوں کو مظفرآباد سے 60 کلومیٹر دور جنوب چکھوٹی اڑی کراسنگ کے نزدیک دونوں طرف کے حکام کی موجودگی میں ہندوستان کے سپرد کیا گیا۔ حکام کے مطابق بلال گوریز گاؤں کا تو ارفازکپواڑہ کا رہنے والا ہے۔ بلال جولائی 2015 میں اور ارفاز جنوری 2014 میں غلطی سے کنٹرول لائن پار کر گیا تھا۔ یو این آئی ۔ م ع۔ 0910