image
Wednesday, May 27 2020 | Time 01:02 Hrs(IST)
International

پاک طیارہ حادثے میں 54 ہلاک، کئی معجزاتی طور پر بچے

پاک طیارہ حادثے میں 54 ہلاک، کئی معجزاتی طور پر بچے

اسلام آباد 22 مئی (یو این آئی) لاہور سے کراچی پہنچ کر لینڈنگ سے عین پہلے گر کر تباہ ہونیوالے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے مسافر طیارے اے 320 ایئربس کے 54 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
اس سانحے میں متعدد مسافروں کے معجزانہ طور پر بچ جانے کی بھی اطلاع ہے۔طیارہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔یہ واقعہ ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں پیش آیا، جہاں طیارہ رہائشی مکانات پر جاگرا۔
کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے بلیک باکس کا ایم حصہ کوئیک ایکسس ریکارڈ مل گیا ہے۔ کوئیک ایکسِس ریکارڈر امدادی کارکنان کو ملا، جسے سول ایوی ایشن حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
کوئیک ایکسِس ریکارڈر میں ایئرٹریفک کے علاوہ کاک پٹ کی گفتگو کا ریکارڈ ہوتا ہے۔
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارہ حادثہ کی تیار کردہ ابتدائی رپورٹ کے حوالےسے ذرائع نے بتایا کہ لینڈنگ گیئر خراب ہونے پر پائلٹ طیارے کو لینڈنگ کے لیے نیچے لا رہے تھے۔ طیارہ لینڈنگ گیئر جام ہونے کے بعد ایک سے زیادہ پرندوں سے بھی ٹکرایا۔
اسی دوران طیارےکے دونوں انجن جزوی طور پر بند ہوگئے، انجنوں سے کم طاقت ملنے کے سبب جہاز کی بلندی انتہائی کم ہوتی گئی اور کچھ ہی دیر میں جہاز اپنی بلندی برقرار نہ رکھ سکا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر پائلٹ نے ’مے ڈے ‘ کی کال بھی دے دی۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ رن وے پر پہنچنے سے پہلے ہی آبادی والے علاقے میں مکانات سے ٹکرا گیا، جس وقت طیارہ مکانات کی بالائی منزل سے ٹکرایا اس وقت وہ گلائیڈ کر رہا تھا۔
یو این آئی۔ سلام

خاص خبریں
مودی نے ڈوبھال اور راوت کے  ساتھ چینی  سرحدی مسئلہ پر میٹنگ کی

مودی نے ڈوبھال اور راوت کے ساتھ چینی سرحدی مسئلہ پر میٹنگ کی

نئی دہلی، 26 مئی (یواین آئی) لداخ کی سرحد پر چین کے ساتھ گزشتہ کچھ دنوں سے جاری ڈیڈلاک کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے ساتھ آج میٹنگ میں صورت حال کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
کورونا مریضوں کے صحت مند  ہونے کے شرح 41.61 فیصد

کورونا مریضوں کے صحت مند ہونے کے شرح 41.61 فیصد

نئی دہلی، 26 مئی (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔

...مزید دیکھیں
ملک میں لاک ڈاؤن ناکام رہا:راہل

ملک میں لاک ڈاؤن ناکام رہا:راہل

نئی دہلی،26مئی(یو این آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے کورونا کو قابو میں کرنے کے لئے ملک سے 21روزمانگا تھا لیکن اب دو ماہ ہونے جارہا ہے لیکن وبا کم ہونے کے بجائے اور بڑھتی ہی جارہی ہے،جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستان میں لاک ڈاؤن ناکام رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہوٹل بیرون ممالک  سے آنے  والوں سے سات دنوں کے کورنٹائن کے پیسے لیں

ہوٹل بیرون ممالک سے آنے والوں سے سات دنوں کے کورنٹائن کے پیسے لیں

نئی دہلی، 26 مئی (یواین آئی)بیرون ممالک سے آنے والے ہندوستانیوں سے ہوٹلوں کے ذریعہ کورنٹائن کے لئے 14 دنوں کے پیسے لئے جانے کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو ان لوگوں کو سات دنوں کے پیسے کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے کہا ہے۔

...مزید دیکھیں
دنیا کے مقابلہ میں ملک میں کورونا کے سبب اموت کی شرح بہت کم

دنیا کے مقابلہ میں ملک میں کورونا کے سبب اموت کی شرح بہت کم

نئی دہلی، 26مئی (یو این آئی) ملک میں خواہ کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے لیکن سب سے مثبت یہ ہے کہ کورونا سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ بھی ہورہا ہے اور دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں ہمارے ملک میں اموات کی شرح بہت ہی کم ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں کورونا  سے 288 ہلاکتیں،  14465 متاثرین

دہلی میں کورونا سے 288 ہلاکتیں، 14465 متاثرین

نئی دہلی، 26 مئی(یواین آئی)راجدھانی میں عالمی وبا کووڈ19   کی وبا میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 412 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 12 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں  گرمی نے اٹھارہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا

دہلی میں گرمی نے اٹھارہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا

نئی دہلی، 26 مئی (یواین آئی)قومی راجدھانی دہلی آج راجستھان کے چورو کے بعد ملک کا دوسرا سب سے گرم مقام رہا اور یہاں گرمی کا مئی مہینے کا اٹھارہ برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

...مزید دیکھیں

خاکی وردی میں ملک کی خدمت کر رہی ہیں فٹبالر اندومتی

26 May 2020 | 8:15 PM

چنئی، 26 مئی (یو این آئی) ہندوستان کی قومی خاتون فٹ بال ٹیم کی سینئر مڈفیلڈر اندومتی كتھریسن کورونا وائرس 'كووڈ -19' وبا کے دوران تامل ناڈو پولیس کی روایتی خاکی وردی پہنے چنئی کے انا شہر کی سڑکوں پر 'ملک کے لیے کھیلتی' نظر آ رہی ہیں۔

بھائی بھائی  گانا ریلیز  سلمان نے مداحوں کو دی عیدی

بھائی بھائی گانا ریلیز سلمان نے مداحوں کو دی عیدی

26 May 2020 | 5:12 PM

ممبئی، 26 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے بھائی بھائی گانا ریلیز کرکے اپنے مداحوں کو عید کا تحفہ دیاہے۔سلمان خان گزشتہ کئی برسوں سے اپنے فینس کو عید کے موقع پر نیا سرپرائز دیتے رہے ہیں۔ اس سال بھی انہوں نے اپنی فلم رادھے کی ریلز ہونے کا اعلان کیا تھا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس فلم کی شوٹنگ پوری نہیں ہوسکی۔

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image