InternationalPosted at: Jan 17 2018 11:18AM پاکستانی وزیر اعظم نے جنگ کے امکانات کو مسترد کیا
اسلام آباد، 17 جنوری ( یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہندوستان کے ساتھ جنگ کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو اس سے بچنا چاہئے۔
مسٹر خاقان نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کل کہا کہ پاکستان کبھی بھی یکطرفہ کارروائی میں شامل نہیں رہا ہے۔ وہ ہمیشہ بات چیت کے لئے تیار ہے لیکن جموں کشمیر کے مسئلے پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔
پاکستان ریڈیو کی ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر خاقان نے ہندوستان کے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان پر کہا کہ ہندوستان کے کئی مقصد ہو سکتے ہیں لیکن کنٹرول لائن پر صورتحال کے بارے میں سمجھنا چاہئے۔
قابل غور ہے کہ جنرل راوت نے کہا تھا کہ اگر حکومت کہے تو فوج پاکستان کے ایٹمی دھمکیوں کا جواب دینے اور کسی بھی مہم کے لئے سرحد پار کرنے کو تیار ہے۔
یو این آئی،اظ 1052