NationalPosted at: May 16 2022 5:14PM پاکستان میں دو سکھوں کے قتل پر اقلیتی کمیشن کا اظہار تشویش
نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) اقلیتوں کے قومی کمیشن (این سی ایم) کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ نے پاکستان میں دو سکھوں کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزارت خارجہ سے اس معاملے کو حکومت پاکستان کے ساتھ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر لال پورہ نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کے پشاور میں رنجیت سنگھ (42) اور کلجیت سنگھ (38) کے قتل کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ بھارت کی سکھ برادری پاکستان میں رہنے والے 6000 سکھوں کے تحفظ کے حوالے سے فکر مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کا قتل اور مذہب کی تبدیلی کے لیے سکھ لڑکیوں کا اغوا قابل مذمت ہے۔ سکھوں کے جذبات اور ان کی سلامتی سے متعلق تشویش کا معاملہ وزارت خارجہ کے سامنے رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ پاکستان میں رہنے والے سکھوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مداخلت کی درخواست کی گئی ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں تقریباً 15,000 سکھ آباد ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق کاروبار سے ہے، جب کہ کچھ فارمیسی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ اتوار کو پشاور کے مضافات میں سکھ برادری کے دو افراد کو نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کر دیا تھا۔
یو این آئی۔ اے ای