InternationalPosted at: Apr 18 2019 6:20PM وزیرخزانہ عمر اسد کا وزارت بدلنے پر کابینہ چھوڑنے کا اعلان
اسلام آباد،18اپریل(یواین آئی)پاکستان میں جمعرات کو بڑے سیاسی واقعہ میں وزیرخزانہ اسد عمر نے وزارت بدلے جانے کی پیش کش پر کابینہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
مسٹر عمر نے ٹویٹ کر کے خود اس کی اطلاع دی۔
گزشتہ کئی دنوں سےایسی قیاس آرائیاں لگائی جارہی تھیں کہ عمران خان کابینہ میں ردوبدل کرنے والے ہیں۔
مسٹر عمر نے ٹویٹ کرکے کہا،’’وزیراعظم نے کابینہ میں مجھے وزارت خزانہ کی جگہ وزارت توانائی کا کام کاج دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔کابینہ میں کسی بھی عہدے پر نہ رہنے کےلئے میں نے ان کی اجازت لے لی ہے۔میں پوری ایمانداری سے عمران خان حکومت کو پاکستان کی بہتر امید مانتا ہوں اور انشاء اللہ نیا پاکستان بنے گا۔‘‘
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔