image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 13:48 Hrs(IST)
International

امریکہ دغابازدوست ہے: پاکستان

امریکہ دغابازدوست ہے: پاکستان

اسلام آباد، 6 جنوری (رائٹر) پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکہ کی جانب سے فوجی امداد پر روک لگانے کے بعد کہا کہ اس کا ہمیشہ سے ہمارے ملک کے تئیں رویہ دغاباز دوست کا رہا ہے۔
مسٹر آصف نے ایک مقامی کیپٹل ٹی وی کو کل دئیے انٹرویو میں کہا، "امریکہ کا رویہ کبھی بھی ساتھی یا دوست کا نہیں رہا۔ امریکہ ہمیشہ دغاباز دوست رہا‘‘۔
دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور کے مشرقی علاقوں میں کل جمعہ کی نماز کے بعداسٹوڈنٹس کے کچھ گروپوں نے ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے اور ان کی تصویر اور امریکی پرچم بھی جلائے. یہ سبھی احتجاج پرامن طریقے سے ختم بھی ہو گئے۔
غور طلب ہے کہ امریکہ نے افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے نام کی دہشت گرد تنظیموں پر کارروائی کرنے میں پاکستان کے ناکام رہنے اور اپنی سرزمین پر ان کی پناہ گاہ کو نیست و نابود کرنے میں ناکام رہنے پر اسلام آباد کو دفاعی ا مداد کے طور پر 900 ارب ڈالر سے زیادہ مالی امداد اور فوجی ساز وسامان کی فراہمی کل روک دی۔
امریکہ نے کہا ہے کہ جب تک افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان مناسب کارروائی نہیں کرتا اس وقت تک اسے ملنے والی سیکورٹی امداد پر روک رہے گی۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نئے سال پرٹویٹس کے بعد پاکستان کو تمام سیکورٹی ا مداد روکنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ دراصل، ٹرمپ نے ٹویٹ میں الزام لگایا تھا کہ پاکستان نے امریکہ کو جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں دیا ہے اور اس نے گزشتہ 15 برسوں میں 33 ارب ڈالر کی مدد کے بدلے میں دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرائیں۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکہ کے سخت موقف سے پاکستان کو اپنے پرانے پڑوسي اور اتحادی چین کے اور قریب جانے کا موقع مل سکتا ہے۔ مسٹر ٹرمپ کی ٹویٹس آنے کے بعد بھی چین نے پاکستان کے موقف کی حمایت کرتےہوئے اس کی حمایت کی تھی۔ چین کی جانب سے کی گئی سفارتی اور مالی امداد نے بھی پاکستان کے ہاتھوں کو مضبوط کیا ہے۔مسٹر آصف کے علاوہ پاکستان کے کئی دیگر رہنماؤں نے بھی امریکہ کی تیکھی تنقید کی. حزب اختلاف کے رہنما عمران خان نے تو امریکہ سے س تعلقات ختم کرنے اور انتقام کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کا ٹویٹس اور دیگر امریکی تبصرے پاکستان کو جان بوجھ کر نیچا دکھانے اور توہین کرنے کی کوششوں کا حصہ تھے۔
جاری،رائٹر،اظ 0842

خاص خبریں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے مرکزکی بی جے پی حکومت پر ریزرویشن پالیسی کوختم کرنے کا الزام لگایا۔

...مزید دیکھیں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
عراق میں داعش کے 11 جنگجووں  کو پھانسی دی گئی

عراق میں داعش کے 11 جنگجووں کو پھانسی دی گئی

بغداد، 25 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) عراقی حکام نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے رکن ہونے کے الزام میں 11 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image