InternationalPosted at: Nov 13 2019 10:13AM فلسطینی وزیر اعظم کا اسرائیل سے غزہ میں فوری حملہ روکنے کا مطالبہ
دمشق ،13 نومبر (اسپوتنك) فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیۃ نے اسرائیل سے غزہ کی پٹی پر حملے کو فوری روکنے کو کہا ہے اور اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔
مسٹرا شتيه نے ٹوئیٹر پر لکھا’’اسرائیل کو فوری طورپر غزہ میں ہمارے لوگوں پر حملے کو روکنا چاہئے۔ ہم اقوام متحدہ سے اپنے شہریوں کی بین الاقوامی سیکورٹی مہیا کرانے کی اپیل کرتے ہیں، جو مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی تشدد کا شکار ہو رہے ہیں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینی جنگجو گروپ اسلامی جہاد کے ٹاپ کمانڈر بہا ابو العطا کے اسرائیلی کے فضائی حملے میں مارے جانے کے بعد منگل کو اسرائیلی فوجیوں اور حماس کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ 42سالہ عطا پر سینکڑوں حملوں کے کا الزام تھا اور اسرائیل کے خلاف حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
اسپوتنک،اظ