Sports » Olympics GamesPosted at: Sep 17 2016 6:49PM دیپا کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
deepa نئی دہلی، 17 ستمبر (یو این آئی) اولپك کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں کی ہی طرح ریو پیرالمپك کھیلوں میں پرچم لهرانے والی دیپا ملک کا وطن واپسی پر یہاں راجدھانی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔
پیرالمپك کھیلوں میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندستانی خاتون کھلاڑی دیپا نے شاٹ پٹ ایف 53 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔
ہوائی اڈے پر ان کے پہنچتے ہی اہل خانہ، ساتھی اور کھلاڑیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔