image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 08:50 Hrs(IST)
Sports » Olympics Games

پیرااولمپين ورون کو یوپی حکومت دے گی ایک کروڑ

پیرااولمپين ورون کو یوپی حکومت دے گی ایک کروڑ

لکھنؤ، 13 ستمبر (یواین آئی) برازیل کے ریو دی جنیرو میں جاری پیرالپك کھیلوں میں ملک کیلئے کانسے کا تمغہ جیتنے والے ورون بھاٹی کو اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
گریٹر نوئیڈا کے جمال پور گاؤں کے رہنے والے بھاٹی نے 10 ستمبر کو ہوئے ہائی جمپ مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔
اتر پردیش کی حکومت نے سرکاری بیان میں کہا کہ وزیر اعلی بھاٹی کی کامیابی سے بہت خوش ہیں اور اس کیلئے انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔

image