NationalPosted at: Nov 21 2020 8:50PM 2022 میں پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نئی عمارت میں ہوگا
نئی دہلی،21 نومبر(یواین آئی) پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد اگلے ماہ ہونے اور آزادی کی 75 ویں سال گرہ کے بعد 2022 کا سرمائی اجلاس کا انعقاد نئی عمارت میں ہونے کا امکان ہے۔
لوک سبھا صدر اوم برلا نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کےلئے کام شروع ہوچکا ہے۔تعمیراتی کام میں اس بات کا پورا دھیان رکھا جائے گا کہ فضا اور صوتی آلودگی نہ ہو اور نہ ہی حالیہ عمارت میں پارلیمنٹ کی کارروائی یا انتظامیہ کام کاج میں رخنہ پڑے۔
انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2022 تک یہ نیا پارلیمنٹ ہاؤس بن کر تیار ہوجائےگا اور آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ کا اجلاس نئی عمارت سے چلایا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی سنگ بنیاد کا پروگرام منعقد کیا جائےگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ سنگ بنیاد دسمبر میں ہی ہوجائےگا۔
مسٹر برلا نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ تقریبات کے انعقاد کےلئے زیادہ موثر مقام کا انتظام کرنے کےلئے مناسب سہولیات سے لیس کیا جائےگا تاکہ نئی عمارت کے ساتھ ہی اس عمارت کا استعمال بھی یقینی ہوسکے۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔