NationalPosted at: Nov 17 2019 9:16PM سرمائی اجلاس کےہنگامہ خیز ہونے کےآثار
نئی دہلی، 17 نومبر(یو این آئی)پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کےدوران حذب مخالف جموں و کشمیر کی صورتحال، معاشی مندی (کساد بازاری)، مہنگائی، بے روزگاری، ماحولیاتی آلودگی اور کئی دیگر مسائل پر حکومت پر دباؤ بنانے کی کوشش کرے گا جس کے نتیجے میں پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے ہنگامہ خیز رہنے کا امکان ہے اس سیشن میں حکومت کا منصوبہ ہے کہ وہ شہری ترمیمی بل پیش کرے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کی جانب سے آج یہاں منعقد کل جماعتی اجلاس کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے کہا کہ سیشن کے دوران کشمیر کی صورتحال، وہاں کے رہنماؤں کی نظر بندی، مہنگائی، بے روزگاری، معاشی مندی اور ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل کو زوروشور سے اٹھایا جائے گا جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پارٹیوں سےسرمائی اجلاس کے دوران تخلیقی تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
جاری....یو این آئی،ایم اے۔