NationalPosted at: Jan 14 2020 7:18PM اشیائے خوردنی کی قیمتوں کے اضافے پر حکومت کی نظر: پاسوان
نئی دہلی، 14 جنوری (یو این آئی) فوڈ سپلائی اور صارفین کے امور کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے منگل کے روز کہاکہ اشیائے خوردنی کی بڑھتی قیمتوں پر حکومت کی نظر ہے اور اس سلسلے میں مناسب وقت پرضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
مسٹر پاسوان نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کھانے کے تیل اور دالوں کی قیمتوں میں حالیہ ہونے والے اضافے پر حکومت کی نظر ہے۔ ملک میں تقریباً 60 فیصد کھانے کا تیل درآمد کیا جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں اور صارفین کے مفاد کو دیکھنا ان کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ 36000 ٹن پیاز کی خرید کی گئی ہے لیکن ریاستوں کی جانب سے محض دو ہزار ٹن پیاز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایسے میں پیاز کے خراب ہونے کا بھی خطرہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دسمبر2018 کے مقابلے دسمبر 2019 میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمت 14.12 فیصد بڑھ گئی تھی جبکہ سبزیوں کی مہنگائی کی شرح 60.5 فیصد تھی۔
جاری....یو این آئی،یم اے۔