EntertainmentPosted at: Mar 21 2023 12:55PM شاہ رخ کی فلم پٹھان 22 مارچ کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز
ممبئی، 21 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم پٹھان 22 مارچ کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔
یش راج بینر تلے ہدایت کار سدھارتھ آنند کی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے مرکزی کردار ہیں۔فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوئی ہے۔شاہ رخ خان نے پٹھان کے ذریعے چار سال بعد بالی ووڈ میں کم بیک کیا ہے۔فلم پٹھان ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑ رہی ہے۔فلم پٹھان 1000 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پانچویں ہندستانی فلم بن گئی ہے۔ اب یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہو رہی ہے۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمزون پرائم ویڈیو پر پٹھان کی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔
ایمیزون پرائم ویڈیو انڈیا نے انسٹاگرام پیج پر پٹھان کا پوسٹر ریلیز کیا ہے، جس میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فلم کے ریلیز کی تاریخ لکھی ہوئی ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے ’’ہمیں موسم میں ہنگامہ آرائی کا احساس ہورہا ہے، آخرہو کیوں نہ پٹھان جو آرہا ہے!#پٹھان آن پرائم 22 مارچ کو ہندی، تمل اور تیلگو میں‘‘۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 1248