RegionalPosted at: Nov 17 2019 7:58PM نظر ثانی کی اپیل داخل کرنے کا ارادہ نہیں: نرموہی اکھاڑہ
اجودھیا:17 نومبر(یواین آئی) سپریم کورٹ کی جانب سے اجودھیا قضیہ میں نرموہی اکھاڑا کو خارج کئے جانے اور رام مندر کے حق میں فیصلے کے بعد نرموہی اکھاڑا نے کہا ہے کہ فی الحال نظر ثانی کی اپیل داخل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اکھل بھارتیہ پنچ راما نندئے نرموہی اکھاڑا کی ایک میٹنگ اتوار کو نرموہی بازار وقع آشرم میں منعقد ہوئی۔جس میں اکھاڑے کے تقریبا سبھی پنچ موجود تھے۔ اکھاڑے کے سنتوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مندر کے حق میں ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں۔ نرموہی اکھاڑہ کا ابھی نظر ثانی کی اپیل داخل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے سانوریا دھام راجستھان کے مہنت رام سریش داس نے کہا’’ آج کی میٹنگ ملاقات کے طور پر ہوئی، عدالت نے ٹرسٹ میں نرموہی اکھاڑے کو ٹرسٹ میں شامل کر کے جو احترام دیا ہے اس سے ہم لوگوں کو بہت خوشی ہوئیہے۔ ہم سبھی پنچوں نے ایک ساتھ ’ماں سریو‘کی پوجا کی ہے۔ نظر ثانی کی اپیل داخل کرنے کی ابھی ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں مہنت نے کہا کہ اگر عرضی کے لئے مسلم پرسنل لاء بورڈ جا رہا ہے تو یہ ان کا موقف ہے ہم سبھی پنچ بہت جلد ہی حکومت سے ملیں گے اور انہیں اپنی تجویز پیش کریں گے۔
جاری۔یواین آئی۔ولی