image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 13:53 Hrs(IST)
Others

ٹی آرایس کے رکن اسمبلی این نرسمہیاچل بسے

ٹی آرایس کے رکن اسمبلی این نرسمہیاچل بسے

حیدرآباد یکم دسمبر(یواین آئی) ٹی آرایس کے رکن اسمبلی و سرکردہ وکیل این نرسمہیا شہر حیدرآبادکے ایک کارپوریٹ اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ان کی عمر64برس تھی۔ان کی پیدائش نلگنڈہ ضلع کے نکریکل منڈل میں ہوئی تھی۔عثمانیہ یونیورسٹی میں اپنی تعلیم کے دوران انہوں نے اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا کی سرگرمی کے ساتھ قیادت کی تھی اور بعد ازاں وہ کمیونسٹ ادب جیسے تلنگانہ کی مسلح جدوجہد سے راغب ہوئے جس سے کئی افسانوی شخصیات نے جذبہ حاصل کیا۔نرسمہیا نے عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم اے اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی اور وہ سی پی آئی ایم سے وابستہ ہوگئے۔وہ نلگنڈہ اور نکریکل کی عدالتوں کے سرکردہ وکیل تھے۔وہ متحدہ اے پی میں نکریکل حلقہ سے دو مرتبہ اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے۔1999تا2004وہ اسمبلی میں سی پی آئی ایم کے فلورلیڈر بنائے گئے تھے۔بعد ازاں تلنگانہ پر پارٹی کے موقف سے انحراف کرتے ہوئے وہ 2014میں ٹی آرایس میں شامل ہوگئے اور ناگرجناساگر حلقہ سے انہیں شکست ہوئی تاہم 2018کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر جاناریڈی کو 7771ووٹوں سے شکست دی۔ان کے چل بسنے پر وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو نے گہرے صدمہ کا اظہار کیا اور کہا کہ نرسمہیا نے زندگی بھر عوام کے لئے کام کیا۔ان کی موت سے پارٹی اور حلقہ کے عوام کا نقصان ہوا۔
یواین آئی وخ

خاص خبریں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر کے ترجمان ڈاکٹر طاہر چودھری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں اور باقی ہماری پارٹی کو کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

واشنگٹن، 28 مارچ (یو این آئی) امریکی شہر بالٹی مور میں پل گرنے کے مقام سے دن کے وقت ایک پک اپ ٹرک میں دو لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
گھانا میں کار حادثہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

گھانا میں کار حادثہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

اکرا، 28 مارچ (یو این آئی) گھانا کے تشدد زدہ علاقے میں بدھ کو ایک کار حادثے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

میڈرڈ، 28 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار اور دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز 2024 بیڈمنٹن کے پہلے راؤنڈ میں کینیڈا کی وین یو ژانگ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی

بیروت، 28 مارچ (یو این آئی) جنوبی لبنان کے کئی قصبوں اور دیہاتوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں نو افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
یادیو آج گونا اور کھجوراہو میں لوگوں سے خطاب کریں گے

یادیو آج گونا اور کھجوراہو میں لوگوں سے خطاب کریں گے

بھوپال، 28 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج گونا اور کھجوراہو لوک سبھا میں انتخابی مہم پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image