image
Saturday, Sep 14 2024 | Time 21:56 Hrs(IST)
National

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج مستحکم رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر رہا۔
تیل مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں مستحکم رہنے کے ساتھ، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔
عالمی سطح پر، ہفتے کے آخر میں، امریکی خام تیل 2.77 فیصد بڑھ کر 71.26 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 2.47 فیصد بڑھ کر 75.84 ڈالر فی بیرل پر رہا۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل رہیں۔
میٹرو شہر ............... پٹرول ............... ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی............... 96.72............... 89.62
ممبئی............... 106.31............... 94.27
چنئی............... 102.73............... 94.33
کولکتہ............... 106.03............... 92.76
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
جموں و کشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے: نریندر مودی

جموں و کشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے: نریندر مودی

جموں، 14 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس،نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو جموں وکشمیر کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ کر رہی ہے: شاہ

حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ کر رہی ہے: شاہ

نئی دہلی، 14 ستمبر ( یو این آئی ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرانے کے لیے برآمدات میں اضافہ کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بارہ مولہ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین مقامی ملی ٹینٹ ہلاک

بارہ مولہ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین مقامی ملی ٹینٹ ہلاک

سری نگر14 ستمبر(یو این آئی)شمالی ضلع بارہ مولہ کے کریری علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کو قابو کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے :کانگریس لیڈر

مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کو قابو کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے :کانگریس لیڈر

سری نگر14 ستمبر(یو این آئی)کانگریس نے ہفتے کے روز نریندر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی کو قابو کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
جے شنکر نے جنیوا میں اپنے سوئس ہم منصب سے بات چیت کی، ایف ٹی اے پر تبادلہ خیال

جے شنکر نے جنیوا میں اپنے سوئس ہم منصب سے بات چیت کی، ایف ٹی اے پر تبادلہ خیال

جنیوا/نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے 12 سے 13 ستمبر تک جنیوا، سوئٹزرلینڈ کے دورے دوران اپنے سوئس ہم منصب اگنازیو ڈینیئل جیوانی کیسس کے ساتھ بات چیت کی، جس میں دونوں لیڈروں نے ہندوستان اور ای ایف ٹی اے ریاستوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی شامل کیا گیا

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی شامل کیا گیا

نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) اطلاعات و نشریات کی وزارت نے اب ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ایک نیا سیکشن قائم کیا ہے جس کا نام 'بہترین ڈیبیو انڈین فلم سیکشن 2024' ہے تاکہ ہندوستانی نوجوان فلم سازوں/ ہدایت کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور ارجنٹائنا نے باہمی تعاون کو  فروغ دینے  کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

ہندوستان اور ارجنٹائنا نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

بیونس آئرس/نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان اور ارجنٹائنا نے صحت کی دیکھ بھال اور فارما، توانائی، کان کنی، دفاع، ریلوے، جوہری توانائی، خلائی، زراعت سمیت اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
image